روس نے یورپی یونین کے خلاف پابندیوں کی مدت میں اضافہ کر دیا
ماسکو (اے پی پی) روس نے یورپی یونین کے خلاف پابندیوں کی مدت میں اضافہ کر دیا ہے۔ روس کے ذرائع ابلاغ کے مطابق روسی حکومت کی سرکاری ویب سائٹ سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یورپی یونین کے خلاف اقتصادی پابندیوں کی مدت میں 31 دسمبر 2017 ء تک اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یورپی یونین نے، یوکرائن کے مشرق میں روسی حامی علیحدگی پسندوں کے ساتھ تعاون کرنے کی وجہ سے روس کے خلاف اقتصادی پابندیوں کا اطلاق شروع کر دیا تھا۔
واضح رہے کہ ماضی قریب میں یورپی یونین نے ان پابندیوں کے دورانیے میں مزید ایک سال کے اضافے کا فیصلہ کیا تھا۔