الیکشن کمیشن نے جعلی ووٹ منسوخ کئے نہ ہی ووٹرفہرستیں فراہم کی گئی،عمر شریف بخاری

الیکشن کمیشن نے جعلی ووٹ منسوخ کئے نہ ہی ووٹرفہرستیں فراہم کی گئی،عمر شریف ...

لاہور( نمائندہ خصوصی)آزاد کشمیر کے الیکشن میں لاہور کی قانون ساز اسمبلی ایل اے 37ویلی سے پیپلزپارٹی کے امیدوارعمر شریف بخاری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے نہ تو ہمارے کہنے پر جعلی ووٹ منسوخ کئے ہیں اور نہ ہی ابھی تک ہمیں ووٹرفہرستیں فراہم کی گئی ہیں اس لئے ہم الیکشن کمیشن کے خلاف مظاہرے اور دھرنے دیں گے۔کشمیری ووٹرز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے عمر شریف بخاری کا کہنا تھا کہ یہ الیکشن کمیشن کی ذمے داری ہے کہ وہ الیکشن لڑنے والے امیدواروں کے تحفظات کو دور کرے اور ہمیں درست ووٹرز لسٹیں فراہم کرے ہم نے قبل از وقت ہی قوم کو بتا دیا ہے کہ اس نشست سے یہاں کی حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) دھاندلی کرنے کا پروگرام مرتب کر چکی ہے لیکن ہم اس کو ایسا نہیں کرنے دیں گے پیپلز پارٹی کے جیالے 21جولائی کو اپنے پولنگ سٹیشنوں کی ہر صورت میں حفاظت کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4