آزاد کشمیر میں پی پی اور پی ٹی آئی کو ابھی سے شکست یقینی نظر آنا شروع ہو گئی ، غلام عباس

آزاد کشمیر میں پی پی اور پی ٹی آئی کو ابھی سے شکست یقینی نظر آنا شروع ہو گئی ، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  1. لاہور( جنرل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ(کشمیر ونگ )کے مرکزی رہنما اور قانونساز اسمبلی حلقہ 37ویلی ٹو سے ن لیگ کے ٹکٹ ہولڈر غلام عباس میر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کو ابھی سے اپنی شکست یقینی نظر آنا شروع ہو گئی ہے ،الزام تراشی کی سیاست ان سیاسی جماعتوں کا وطیرہ بن چکا ہے،ن لیگ خواتین کو ان کا جائز مقام دینے اور ان کے دیرینہ حل طلب مسائل سے انہیں نجات دلانے میں دیگر پارٹیوں کی طرح زبانی جمع خرچ کی بجائے عمل پر یقین رکھتی ہے۔


    ، میاں نواز شریف نے آزاد خطہ کی تعمیر و ترقی میں خصوصی دلچسپی کے پیش نظر کشمیر ی عوام کے لیے جس گرینڈ پیکج کا اعلان کیا ہے وہ کشمیر کی معاشی ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا،اور اس پیکیج پر ن لیگ کی حکومت کے قیام کے ساتھ ہی عملدرآمد جلد سے جلد ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ووٹروں کے اعزاز میں دئے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف جب بھی اقتدار میں آے ملک میں ترقی کا پہیہ تیرز رفتاری کے ساتھ چلنے لگا بڑے بڑے پراجیکٹس دیے اگر ن لیگ آزادکشمیر میں عوام کے ووٹ کے ذریعے اقتدار میں آئی تو ہم یہاں بھی میگا پراجیکٹس دیں گے دور دراز علاقوں میں ذرائع رسل و رسائل کو بہتر اور بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرینگے ۔