ضرورت مندوں کی مدد کر کے عید کی خوشیاں دوبالا کی جاسکتی ہیں،عبدالعزیز عابد

ضرورت مندوں کی مدد کر کے عید کی خوشیاں دوبالا کی جاسکتی ہیں،عبدالعزیز عابد

لاہور( پ ر)رہنماء جماعت اسلامی صوبہ پنجاب اور سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی لاہور عبدالعزیز عابد نے افطار عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تما م مسلمانوں کو اپنے اردگرد بسنے والے غریب اور ضرورت مند وں کیساتھ عید الفظر کی خوشیاں بانٹنے میں زیادہ سے زیادہ سخاوت کا مظاہرہ کرنا چاہیے ۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے جماعت اسلامی یوسی 112منصورہ کے افطار عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پروگرام میں جماعت اسلامی یوسی 112 امیر شہزاد سلیم ، سیکرٹری عبداللہ بٹ ، پروفیسر محمد اقبال باقر ، پروفیسر وقار علی قاری اور اظہر منظور رالمانی کے علاوہ دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔مولانا محمد فاروق نے کہا کہ ضرورت مندوں کی مدد کر کے عید کی خوشیاں دوبالا کی جاسکتی ہیں ،مستحق لوگوں کی خدمت ہر صاحب حیثیت پر فرض ہے اور بحیثیت مسلمان ہمیں چاہیے کہ اپنی اپنی استطاعت کے مطابق غریبوں کی دلجوئی کریں ۔

سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی لاہور عبدالعزیز عابد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے معاشرے کی مذہبی اور سماجی روایات ہیں کہ ہم غریب ، مفلس ، مجبور اور مستحق افراد کی دل کھول کر مدد کرتے ہیں اور اس کار خیر کو مزید بڑھایا جانا چاہیے ۔ ہمارے پیارے بنی حضرت محمد ﷺ نے بھی ہمیشہ غریبوں اور مسکینوں کی مدد کرنے کا حکم دیا ہے اور انہیں اپنی خوشیوں میں شامل کرنے کی تاکید کی ہے تاکہ عید جیسے خوشی کے دن کے موقع پر ہمارے غریب بہن بھائی

بھی اس خوشی میں برابر کے شریک ہو سکیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4