مہنگائی کے باعث عید کی خوشیاں ماند پڑ گئیں،یاسر گیلانی

مہنگائی کے باعث عید کی خوشیاں ماند پڑ گئیں،یاسر گیلانی

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سینئر رہنما انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ عام آدمی کی عید کی خوشیاں لوڈشیڈنگ اور مہنگائی کی وجہ سے ماند پر چکی ہیں جبکہ حکمران اپنے اللے تللوں میں مصروف ہیں حکمرانوں نے ملک و قوم کو لاوارث چھوڑ رکھا ہے وزیر اعظم ملک کو بے آسرا چھوڑ کر بیرون ملک علاج کرانے بیٹھے ہیں ملک کے سب سے بڑے صوبے کے وزیر اعلیٰ نے پنجاب کو چوروں، لٹیروں، منافع خوروں اور دیگر مافیوں کے سپرد کر رکھا ہے پنجاب میں حکومت نام کی کوئی چیز خوردبین سے بھی نظر نہیں آ رہی۔

کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ( ن) نے کوئی وعدہ پورا نہیں کیا۔

کی حکومت نے انتخابی مہم کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ کے دعوے وعدے اور اعلانات کیے تھے یہ وعدے اب تک تشنۂ تکمیل ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4