ملزمان سے برآمد کرنسی اور زیورات خورد بردالزام میں اے ایس آئی کی ضمانت خارج
لاہور(نامہ نگار)سپیشل جج اینٹی کرپشن عبدالرشید عابد نے دو ملزمان سے برآمد ہونے والی 7لاکھ روپے کی کرنسی اور زیورات خوردبرد کرنے والے اے ایس آئی غلام شبیرگل کی ضمانت خارج کردی۔اے ایس آئی غلام شبیر گل کیخلاف تھانہ شاہدرہ کے ایس ایچ او نے مقدمہ درج کرایا تھا۔ اے ایس آئی پر الزام تھا کہ اس نے علاقے سے دو ملزمان کو حراست میں لیا، ملزمان کے قبضے سے 7لاکھ روپے کی غیرملکی کرنسی اور چار لاکھ سے زائد مالیت کے زیورات برآمد کیے گئے۔ملزمان کی تھانے میں رپٹ برآمدگی کی لکھ دی۔ چند روز بعد اے ایس آئی نے اعلیٰ افسران کے نوٹس میں لائے بغیر خود ہی دونوں ملزمان کو چھوڑ دیا۔
اور خاموشی اختیار کرلی۔ اے ایس آئی نے اْن سے برآمد ہونے والی رقم اور زیورات خوردبرد کرلئے۔
تھانے کے ریکارڈ کی چیکنگ کے دوران ایس ایچ او شاہدرہ نے اے ایس آئی سے کیس کی تفصیلات معلوم کیں تو اس نے بتایا کہ ملزمان بے قصور تھے، اس نے انہیں چھوڑ دیا۔ ایس ایچ او نے اے ایس آئی کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرادیا۔
اے ایس آئی نے جیل سے اپنی درخواست ضمانت دائر کی جو عدالت نے پراسیکیوٹر تنویراحمد کے دلائل کے بعد خارج کردی۔