وزیراعلیٰ شہبازشریف کا کویت میں پاکستانی خاندان کے 9 افراد کے آتشزدگی سے جاں بحق ہونے پراظہار افسوس
لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کویت میںآتشزدگی کے باعث میاں چنوں کے رہائشی ایک ہی خاندان کے 9 افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق افرا دکے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ آتشزدگی کے اس واقعہ میں قیمتی انسانی جانو ں کے ضیاع پر دلی صدمہ پہنچا ہے اور غمزدہ لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ وزیراعلیٰ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
اظہار افسوس