عید پر میٹرو پیکج فائیو کو برقی قمقموں سے سجایا جائیگا،شاہد نجم

عید پر میٹرو پیکج فائیو کو برقی قمقموں سے سجایا جائیگا،شاہد نجم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نمائندہ خصوصی )ملتان میٹرو بس منصوبے کے پیکج فائیو پیپلز کالونی سے جناح پارک کے فلائی اوور کو جوڑنے والے ایلومینیم اور سٹیل کے ایکس پنشن جوائنٹس ملتان پہنچ گئے ہیں۔ماڈل میٹرو بس اسٹیشن شاہ رکن عالم پر خود کار سیڑھی (ایسکالیٹر)کی تنصیب کا کام شروع کردیا گیا ہے۔عید کے موقع پر پیکج(بقیہ نمبر39صفحہ12پر )
فائیو کو دلہن کی طرح سجایا جائے گا۔یہ بات ڈائریکٹر میٹروبس پراجیکٹ شاہد نجم نے چوک کمہاراں والا سے اللہ وسایا چوک کے درمیان میٹرو بس منصوبے پر جاری کام کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتائی۔انہوں نے بتایا کہ پیکج فائیو کے سیکشن پر 450میٹر طویل ایلومینیم الائے کے ایکس پنشن جوائنٹس لگائے جائیں گے۔یہ جوائنٹس فلائی اوور کے ہر تین سپین کے بعد لگایاجاتا ہے تاکہ گرمی اور سردی کے موسم میں فلائی اوور کے پھیلنے اور سکڑنے کے موقع پر اسے محفوظ بنایا جاسکے۔ یہ جوائنٹس اٹلی سے درآمد کئے گئے ہیں ۔انہوں نے مزید بتایا کہ عید کے موقع پر پیکج فائیو کو برقی قمقموں سے سجایا جائے گا جو کہ ملتان کے باسیوں کے لئے پیکج فائیو کی کامیاب تکمیل کا پیغام ہوگا۔انہوں نے کہا کہ منصوبے کے تمام اجزاء مکمل ہوگئے ہیں۔شاہ رکن عالم میٹرو بس اسٹیشن کو ماڈل کے طور پر تیار کیا جارہاہے تاکہ دیگر اسٹیشن اسی طرح تعمیر کئے جائیں۔ملتان میٹرو بس منصوبے کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ اس پراجیکٹ پر کام کرنے والی مختلف تعمیراتی کمپنیوں کے درمیان صحت مند مقابلے کی وجہ سے تعمیراتی معیار انتہائی بلند ہے ۔انہوں نے بتایا کہ لاہوراور پاکستان میٹرو بس سسٹم کے برعکس ملتان میٹرو بس پراجیکٹ کے لئے پیڈ،جوائنٹس،سینسر ڈور،برقی سیڑھیاں،لفٹ اور جنریٹر یورپ سے در آمد کئے گئے ہیں جو کہ ترقی یافتہ ممالک کے میٹرو اسٹیشنزمیں استعمال ہوتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ملتان میٹرو بس منصوبے کا معیار بین الاقوامی منصوبوں سے کسی صور ت کم نہیں ہے۔