مسلم لیگ ن یوتھ ونگ مظفرگڑھ کے سینئر عہدیداروں کی لاہور کے پارٹی اجلاس میں شرکت،اعلی قیادت سے ملاقات،ضلع کی سیاسی صورتحال سے آگاہ کیا
مظفرگڑھ(نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ مظفرگڑھ کے سینئر عہدیداران کی ن لیگ لاہور اجلاس میں شرکت اعلیٰ(بقیہ نمبر15صفحہ12پر )
قیادت سے ملاقات ضلع کی سیاسی صورتحال سے قیادت کو آگاہ کیا ۔تفصیل کے مطابق لاہور پری کا نٹینٹل لاہور میں ن لیگ کی جانب سے عید الفطر کے بعد سیاسی لائحہ عمل ترتیب دینے کے لیے مشاوراتی اجلاس اور افطار ڈنر کے لیے مظفرگڑھ کی جانب سے مسلم لیگ ن صوبائی کونسل کے ممبران اور یوتھ ونگ ڈویثرنل جنرل سیکرٹری راؤ ظفراقبال ،ضلعی سیکرٹری اطلاعات تنویر شہزاد ببلو ،چوہدری سعید احمد اور چوہدری ساجد کو مدعو کیا گیا ۔ن لیگی ضلعی عہدیداران نے ڈپٹی سپیکر شیر علی گورچانی ،صوبائی منسٹر پاپولیشن ذکیہ شاہنواز ،،مشیر وزیراعلیٰ پنجاب صباء صادق،یوتھ ونگ پنجاب کے صدر میاں غلام حسین شاہد،نا ئب صدر پنجاب ملک فہیم ،جنرل سیکرٹری پنجاب سردار خالد ملک،محمد حنیف،آفس سیکرٹری سرفراز شاہ سے ملا قاتیں کیں ۔صوبائی وزیر محنت راجہ اشفاق سرور نے وفد سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ عمران خان ،بلاول ،قادری کی دھرنا پالیسوں سے حکومت نہیں گر سکتی کیونکہ ن لیگ کو عوام نے منتخب کیا ہے اور انشا اللہ اپنی اعلیٰ کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ عام انتخابات میں بھر پور کامیابی حاصل کریں گے ۔صوبائی صدر یوتھ ونگ پنجاب میاں غلام حسین شاہد نے وفد سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کیخلاف ہو نے والی تما م سازشیں ناکام ہو نگی ،کارکنان اپنی صفوں میں اتحاد قائم رکھیں مسلم لیگ یوتھ ونگ مظفرگڑھ کے وفد نے منسٹر زکواۃ ندیم کامران ،منسٹر وحیدہ حمید الدین ،منسٹر اقلیتی امور طاہر خلیل سندھو ،منسٹر تنویر اسلم ،سینیٹر ڈاکٹر غوث نیازی،مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب منشا اللہ بٹ اور سمیع اللہ خان سے بھی ملاقات کیں اور ضلع مظفرگڑھ کی سیاسی ن لیگ کی تنظیمی صورتحال بارے مکمل طور پر آگاہ کیا ۔