وہاڑی ، چوٹی زیریں ، لودھراں اور ہاروں آباد میں بلدیاتی نمائندوں کے سیمینارز آج ہونگے

وہاڑی ، چوٹی زیریں ، لودھراں اور ہاروں آباد میں بلدیاتی نمائندوں کے سیمینارز ...

وہاڑی، چوٹی زیریں، لودھراں، ہارون آباد (نمائند گان) وزیراعلیٰ کی ہدایت پر بلدیاتی نمائندوں کے تحصیل سطح پر سیمینارز (بقیہ نمبر35صفحہ7پر )

آج ہونگے ۔ وہاڑی سے بیورو رپورٹ+نما ئندہ خصوصی کے مطابق وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر نو منتخب بلدیاتی نمائندوں کے تحصیل سطح پر سیمینار کے انعقاد کے سلسلہ میں تحصیل وہاڑی سے تعلق رکھنے والے یونین کونسلز کے چیئرمین اور وائس چیئرمین ، جنرل کونسلر اور میونسپل کونسلرز کا سیمینار2جولائی کو 11بجے دن ضلع کونسل ہال وہاڑی میں تحصیل میلسی کے نومنخب بلدیاتی نمائندوں کا سیمینار 3جولائی کو 11بجے دن گورنمنٹ بوائزکالج میلسی جبکہ بوریوالا کے بلدیاتی نمائندوں کا سیمینار 4جولائی کو 11بجے دن ڈی پی ایس سکول کے ہال میں منعقد ہو گا جس میں ڈی سی او علی اکبر بھٹی ، ڈی پی او غازی صلاح الدین،ممبران قومی و صوبائی اسمبلی اور دیگر سرکاری افسران بھی شرکت کریں گے۔چوٹی زیریں سے نامہ نگار کے مطابق پنجاب حکومت کے احکامات کی روشنی میںآج تحصیل کوٹ چھٹہ کے بوائزہائی سکول میں بلدیاتی منتخب نمائندوں جن میں یوسی چیئرمین ،وائس چیئرمین اور جنرل کونسلر کا کنونشن ہوگا جس میں ڈی سی او ڈیرہ غازیخان اور ممبران اسمبلی شریک ہوں گے۔لودھراں سے نامہ نگار کے مطابق تحصیل لودھراں کے نو منتخب بلد یاتی نما ئندوں کا کنونشن ۲ جولائی کو صبح گیارہ بجے تحصیل میو نسپل ایڈ منسٹریشن کے ہال میں منعقد ہو گا۔ہارون آباد سے نامہ نگار کے مطابق حکومت پنجاب ہی کی ہدایت پر تحصیل ہارون آباد کے چیئر مین، وائس چیئر مین ، کونسلرز ، یونین کونسلرز اور میونسپل کمیٹی کے کونسلرز کو ڈی سی او بہاولنگر سید اقبال حیدر نے 2جولائی بروز ہفتہ بوائز کالج کے آڈیٹوریم میں مدعو کیا ہے۔ نومنتخب اراکین کی رائے میں یہ اجلاس بھی تاخیری حربوں کی کڑی ہے کیونکہ ابھی تک 2انتہائی اہم مرحلے اسپیشل نشستوں اور اداروں کے سربراہوں چیئر مین /وائس چیئر مین کا انتخاب باقی ہے۔ اس کنونشن میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا پیغام بھی پڑھ کر سنایا جائے گا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر