سرکاری افسروں کے سبزی منڈی،رمضان بازار کے دورے،گراں فروشی پر دکانداروں کو جرمانے

سرکاری افسروں کے سبزی منڈی،رمضان بازار کے دورے،گراں فروشی پر دکانداروں کو ...

خانیوال،گگومنڈی، ٹھٹھہ صادق آباد، لودھراں ، لیہ،راجن پور،ڈیرہ غازیخان،جھوک اترا ، بہاولپور ( نمائندگان) سرکاری افسروں کئے سبزی منڈی اور رمضان بازار کے دورے،سکیورٹی کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری کیں۔خانیوال سے بیورونیوز ،نمائندہ پاکستان کے مطابق (بقیہ نمبر32صفحہ7پر )

ڈی سی او خالد محمود شیخ نے ڈی پی او جہانزیب ندیر خان کے ہمراہ صبح سویرے سبزی منڈی کا اچانک معائنہ کیا اس موقع پر‘ ای ڈی او زراعت رانا احمد منیر ‘ سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی عبدالغفار اور دیگر سرکاری افسران بھی موجود تھے ۔ ڈی سی او اور ڈی پی او نے سبزی منڈی میں ایک سرے سے دوسرے سرے تک ٹماٹر ‘ کدو اور ہری مرچ سمیت دیگر سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ انہوں نے مارکیٹ کمیٹی اور ٹی ایم اے کی طرف سے سبزی منڈی میں انتظامی امور ‘ صفائی ‘ستھرائی اور سیکیورٹی انتظامات کی جانچ پڑتال کی -ڈی پی او جہانزیب ندیر خان نے کہا کہ اشیاء کی مقرر ہ نرحوں پر فروخت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور اس سلسلہ میں مصنوعی قلت اور مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف ضابطے کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ ضلع خانیوال میں سبزی منڈیوں میں آنے والے بیوپاریو ں اور صارفین کی جان ومال کا تحفظ اور عبادت گاہوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے پولیس ہمہ وقت چوکس ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہریو ں کے جان ومال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔اے سی خانیوال عابد حسین بھٹی نے گزشتہ روز احترام رمضان اور اوور ریٹنگ کے خلاف شہرمیں مختلف گراں فروشوں کے خلاف کاروائی کی اور 10ہزارروپے سے زائد جرمانے بھی کیئے اور کئی دکانوں سے اشیاء کے سیمپلنگ لیکر لیبارٹری بھجوائے محمدخالق فروٹ شاپ ،سرور فروٹ شاپ ،محمدجاوید فروٹ شاپ ،ودیگر کو 10ہزارروپے سے زائد کے جرمانے کئے ۔اس موقع پر ڈی ایس پی میاں چنوں ‘ایس ایچ او سٹی میاں چنوں اور دیگر سرکاری افسران بھی ہمراہ تھے ۔ گگومنڈی سے نامہ نگار کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر بورے ولا احمر سہیل کیفی نے مقامی قصاب حاجی ناصر حُسین کی دُکان پر چھاپہ مارا تو اس کی دُکان پر ریٹ لسٹ آویزاں نہ تھی اور گوشت مقررہ ریٹ 500روپے فی کلو کی بجائے 600روپے فی کلو فروخت کر رہا تھا اسسٹنٹ کمشنر نے اُس سے گراں فرشی پر باز پرس کی تو ملزم نے لوگوں کو حکومت کے خلاف اکسایا اور مزاحمت شروع کر دی مقامی پولیس نے اے سی کی رپورٹ پر گراں فروشی اور کار سرکار میں مداخلت کے الزامات کت تحت مقدمہ درج کر لیا۔ٹھٹھہ صادق آباد سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ماہ رمضان ختم ہونے کے قریب ہے، ٹھٹھہ صادق آبادگردو نواح کے 7 یوٹیلٹی سٹورز چک 138،چک 137،چک 136،پُل132دس آر،پُل پنجو،ٹھٹھہ صادق آبادکے 2یوٹیلٹی سٹورز پر گزشتہ کئی روز سے چینی کی سپلائی بند ہے،چینی سپلائی بندش کے باعث غریب عوام شدید پریشان ہیں،غریب شہری مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں،جس پر غریب عوام شدید پریشانی میں مبتلا ہے،شہریوں ناصر علی،مقبول ،افتخار ،اشتیاق ،منیر خالد ،عبدالواحد،اشرف ودیگر نے یوٹیلٹی سٹور کے اعلیٰ حکام سے یوٹیلٹی سٹورز پر چینی کی فوری سپلائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔لودھراں سے نامہ نگار کے مطابق ڈی سی او شاہد نیاز نے آج علی الصبح ڈی پی او اسد سرفراز کے ہمراہ سبزی منڈی کا دورہ کیا اس مو قع پر ای ڈی او زراعت گلزار احمد خلجی، اے سی لودھراں محمد طیب خان ، سیکر ٹری مار کیٹ کمیٹی راحیلہ احمد رضا ، مار کیٹ کمیٹی کا عملہ۔ اور سپیشل برانچ کا نگران سٹاف بھی مو جود تھا۔ انہوں نے اس مو قع پر عید کی آمد کے حوالے سے پھلوں اور سبزیوں کی طلب اور رسد بارے ما رکیٹ کمیٹی کے حکام کو خصو صی ہدایات دیں۔لیہ سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ضلع لیہ روزانہ کی بنیاد چیکنگ کے دوران لدھانہ میں احترام رمضان آرڈی نینس کی خلاف ورزی کرنے پر ایک دوکاندار کو سات ہزارروپے جرمانہ اسی طرح ہیرا اڈا پر مٹھائی میں غیر معیاری رنگ استعمال کرنے پر مٹھائی فروش کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا جبکہ چوک اعظم میں گراں فروشی پر مختلف دوکان داروں پر چار ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ سبز ی منڈیو ں میں بو لی کے نظام کی ما نیٹرنگ کے لئے ڈی سی او لیہ سید واجد علی شاہ و ڈی پی او لیہ محمد علی ضیا ء نے علی الصبح سبزی منڈی لیہ کا دورہ کیا اور بو لی کے نظام کی نگرانی کی ۔ اس موقع پر ڈی او زراعت فیض محمد کندی ، ای اے ڈی اے محمد طاہر ، سیکرٹری ما رکیٹ کمیٹی علی عباس کھو سہ ، ملک امتیاز مو جو د تھے ۔ راجن پور سے نامہ نگار کے مطابق گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا۔ ڈی پی او راجن پور غلام مبشر میکن،ڈی پی او راجن پور غلام مبشر میکن نے آج صبح سبزی منڈی راجن پور کا دورہ کیا اور مختلف اجناس کی کوالٹی اور قیمتیں چیک کیں۔ ڈیرہ غازیخان سے بیورو رپورٹ کے مطابق چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر سردار ذوالفقار علی خان نصوحہ کی قیادت میں وفد کا ڈی پی او ڈی جی خان کیپٹن (ر) عطاء محمد کے ہمراہ رمضان بازار کا دورہ ،رمضان بازار میں لگائے گئی اشیاء کے سٹالوں کا دورہ کیا اور دکانداروں سے اشیاء کے ریٹ اور چیزوں کی کوالٹی چیک کی۔اس موقع پر ڈی پی او کیپٹن (ر) عطاء محمد ،صدر چیمبر آف کامرس سردار ذوالفقار علی خان نصوحہ اور ایگزیکٹو ممبران محمد حنیف پتافی ، بیرسٹرعباس علی خان نصوحہ، مرزا محمد اقبال،اشفاق خان دستی ،مرزا محمد آصف ، جاوید اسحاق مستوئی، طارق اسماعیل قریشی ،میاں محمد ایوب اور شیخ معراج الدین قریشی صدر انجمن تاجران اور ڈی ایس پی سٹی حافظ خضر زمان نے رمضان بازار میں سیکیورٹی اقدامات اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔جھوک اترا سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ماہ مقدس میں جھوک اترا کے گرانفروشوں نے خود ساختہ مہنگائی کر کے علاقہ مکینوں کی ناک میں دم کر رکھا تھا جس کی نشاندہی جھوک اترا کی میڈیا نے کی جس پر اسسٹنٹ کمشنر حمداللہ نے بروقت کاروائی کر کے گرانفروشوں کو نقد جرمانے کے ساتھ وارننگ دی گئی جس کی وجہ سے مہنگائی میں کچھ حد تک کمی واقع ہوئی ہے اس موقع پر اے سی کوٹ چھٹہ حمداللہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے سرکل میں میری کوشش ہے کہ ماہ مقدس کے علاوہ بھی خود ساختہ مہنگائی کرنے والوں کو کنٹرول ریٹ پر اشیاء خوردونوش ،سبزیاں ،پھل وغیرہ فروخت کرنے کا پابند کیا جائے گا۔ ذیشان،محمد عالم ،زبیر خان ،محمد عمران ،شاکر خان ،نور محمد ،ثنااللہ ،محمد موسیٰ ،محمد ظفر و دیگرنے اے سی کوٹ چھٹہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دوبارہ جلد جھوک اترا آنے کا مطالبہ کیا ہے۔بہاولپور سے بیورو رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر ڈاکٹر احتشام انور مہار نے خیر پور ٹامیوالی میں قائم سستے رمضان بازار کا اچانک دورہ کیا اور عوامی سہو لت کے پیش نظر کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرفراز احمد فلکی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ قبل ازیں سستے رمضان بازار کے قیام اور دیگر انتظامی امور کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر جام آفتاب حسین نے بریفنگ دی۔ ڈی سی او نے ہدایت کی کہ رمضان المبارک کے آخری ایام میں سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں ۔ڈی سی او نے تحصیل میں قائم سبزی منڈیوں میں پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کے عمل کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کی ہدایت کی ۔ انہوں نے کہا کہ سبزی منڈیوں اور عام مارکیٹوں میں مڈل مین کے کر دار کو ختم کر کے ہی اشیائے ضروریات کی مستحکم قیمتوں کے ثمرات عوام تک منتقل کئے جا سکتے ہیں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر