کویت آتشزدگی سے جاں بحق 9افراد میں سے 3کی میانچنوں میں تدفین، ملک آصف کو دیگر فیملی ممبران کیساتھ کویت میں ہی دفن کیا جائیگا

کویت آتشزدگی سے جاں بحق 9افراد میں سے 3کی میانچنوں میں تدفین، ملک آصف کو دیگر ...

میاں چنوں(نمائندہ خصوصی، نمائندہ پاکستان) کویت میں مقیم میاں چنوں (بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

کے رہائشی خاندان کے آتشزدگی سے جاں بحق ہونے والے 9افراد میں سے تین کی تدفین میاں چنوں جبکہ ملک محمد آصف کو انکے مرنے والے دیگر فیملی ممبران کے ہمراہ کویت میں ہی دفن کیا جائے گا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کویت میں مقیم میاں چنوں کے رہائشی چار حقیقی بھائیوں میں سے دو بھائیوں ملک محمد آصف اور ملک محمد طارق کی فیملی کے 9افراد لقمہ اجل بن گئے تھے اور سوگواروں میں محمد آصف کے تایا زاد بھائی اعجاز احمد ،ماموں زاد بھائی ممتاز احمد ،چچا علی محمد، ہمسایہ راشد حسین ،آصف کے دوست شیخ محمد ارشد، اور شہری مرزا اقبال نے اس افسوس ناک واقعہ پر گہرے دکھ کا ظہار کیا ہے۔ متوفی ملک محمد آصف کے چچا علی محمد کے مطابق اس المناک حادثہ میں ہلاک ہونے والے محمد آصف کی دو بیٹیاں اور بری طرح جھلس کر زخمی ہونے والے محمد طارق کے 2بیٹے ماجد طارق،فہد طارق اور ایک بیٹی مریم طارق icuمیں زیر علاج ہیں ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس حادثے میں محمد آصف اور محمد طارق کا بھائی محمد عارف بھی جزوی طور پر متاثر ہو ا ہے جبکہ ان کا چوتھا بھائی خالد کام پر چلے جانے کی وجہ سے خوش قسمتی اس حادثے سے محفوظ رہ گیا ۔متوفی محمد آصف کے بھتیجے اور محمد خالد کے بیٹے محمد یوسف کے مطابق اس حادثے میں ہلاک ہونے والے محمد آصف ،مسز محمد آصف شمائلہ بی بی ،بیٹے محمد حمزہ ،محمد عمر اور بیٹیوں جوریہ اور اریج کی تدفین کویت کے علاقہ الفروانیہ میں ہی ہوگی جبکہ محمد آصف کی بھابھی مسز محمد طارق اور محمد آصف کے بھتیجے محداور والدہ محمد آصف نسرین بی بی کی تدفین میاں چنوں میں کی جائے گی ،خاندانی زرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کویت پولیس نے اس معاملے میں انوسٹی گیشن شروع کردی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر