زکریا یونیورسٹی کے سابق رجسٹرار کی معطلی میں توسیع
ملتان(سٹاف رپورٹر)زکریا یونیورسٹی کے سابق رجسٹرارملک منیر حسین کی (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )
معطلی میں توسیع کردی گئی ‘بتایا گیاہے کہ رجسٹرار ملک منیر حسین کو پیڈاایکٹ کے تحت معطل کیا گیاتھا جن کے خلاف کیس انٹی کرپشن میں زیر سماعت ہیں ، مگر یونیورسٹی انتظامیہ ان کے بارے میں تاحال کوئی فیصلہ نہیں کر پارہی ‘ان کے معطلی تین جولائی کو ختم ہورہی تھی کہ وائس چانسلر نے گزشتہ روز خصوصی اختیار ات 16(3)استعما ل کرتے ہوئے ان کی معطلی میں اضافہ کردیا‘ اس بارے میں ملک منیر حسین کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی نے خلاف قانون اقدام کیا ہے ‘پیڈا ایکیٹ کے تحت میرے کیس کا فیصلہ وائس چانسلر یا چانسلر نہیں کرسکتا‘ اس کی سماعت چیف منسٹر کرسکتا ہے‘ یہ کیس براہ راست وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر اللہ اور خواجہ علقمہ کے خلاف ہیں ‘مجھے اس میں شامل کیا گیا ہے‘ اس لئے یہ تمام کارروائی غیر قانو نی ہے جس کے خلاف عدالت عالیہ سے رجوع کروں گا۔
توسیع