زکریا یونیورسٹی کی سنڈیکیٹ کا اجلاس 23 جولائی کو ہوگا، مراسلہ جاری

زکریا یونیورسٹی کی سنڈیکیٹ کا اجلاس 23 جولائی کو ہوگا، مراسلہ جاری

ملتان(سٹاف رپورٹر)زکریا یونیورسٹی کی سینڈیکیٹ کا اجلاس 23جولائی کو ہوگا‘ بتایا گیا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

سینڈیکیٹ اجلاس کیلئے مراسلہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق اجلاس 23اور24 جولائی کو ہوگا‘ دو روزہ اجلاس میں بجٹ کی منظوری سمیت اہم فیصلے متوقع ہیں ، واضح رہے یہ اجلاس4 نئے ممبر سینڈیکیٹ کے انتخابات کے بعد منعقد کیا جارہا ہے۔سینڈیکیٹ کے ہونے والے اجلاس کے متعلق بتایا گیا ہے کہ یونیورسٹی کے تمام ڈیلی ویجز ملازمین کو مزید 6ماہ کی توسیع دینے کا معاملہ پیش اور منظور کیا جائے گاکیونکہ ان ملازمین کی تقرریوں کا کنٹریکٹ 30جون تک تھا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر