بحری دفااع کو یقینی بنانے کیلئے پاکستان نیوی پر عزم ہے :ایڈ مرل ذکائ اللہ

بحری دفااع کو یقینی بنانے کیلئے پاکستان نیوی پر عزم ہے :ایڈ مرل ذکائ اللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)گوادر میں تعینات پاکستان نیوی کی یونٹس کی آپریشنل تیاریوں اور بندر گاہ کی سکیورٹی کے اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے گوادر میں قائم نیول تنصیبات کا دورہ کیا۔ نیول چیف کی آمد پر کمانڈر کوسٹ ریئر ایڈمرل وسیم اکرم نے ان کا استقبال کیا۔ دورے کے دوران نیول چیف کو گوادرمیں جاری آپریشنل سر گرمیوں اور گوادر بندر گاہ سے متعلقہ سکیورٹی کے مختلف پہلوؤں بالخصوص پاک چین اقتصادی راہداری کے تناظر میں بریفینگ دی گئی۔ اس موقع پر نیول چیف نے کسی بھی قسم کے خطرے کی صورت میں حساس و اہم میری ٹائم انفرا سٹرکچر کے بحری دفاع اور پاکستان کے میری ٹائم اثاثوں کی حفاظت کے پاکستان نیوی کے عزم کا اظہار کیا اور اس امر پر زور دیا کہ گوادر بندرگاہ کی ترقی اور پاک چین اقتصادی راہداری کی مجموعی کامیابی لازم و ملزوم ہے۔آفیسرز اور سیلرز سے گفتگو کے دوران نیول چیف نے ملک کی سرحدوں کی حفاظت و نگرانی کے سلسلے میں آفیسرز و سیلرز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور لگن کے جذبے کو سراہا۔نیول چیف بندرگاہ کی سکیورٹی کے سلسلے میں کئے جانے والے پاک بحریہ کے اقدامات اور پاک بحریہ کے آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ بعد ازاں نیول چیف نے آفیسرز اور سیلرز کے ساتھ غیر رسمی گفتگو بھی کی۔