جندول ،غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجر گرفتار

جندول ،غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجر گرفتار

جندول(نمائندہ پاکستان) ضلعی پولیس آفیسر سید علی اکبر شاہ کے ہدایات پر جندول پولیس نے حالیہ ماہ کے دوران کاروائیاں کرتے ہوئے گیارہ اشتہاری ملزمان، بڑے پیمانہ پر اسلحہ اور درجنوں مفرور ،غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجر اور کئی گاڑیاں پکڑ کر مقدمات درج کر لئے ہیں ، گذشتہ روز اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی ایس پی جندول امجد خان نے پکڑا جانے والا اسلحہ اور خطرناک ملزمان میڈیاں کے سامنے پیش کئے اس موقع پر تھانہ منڈہ کے ایس ایچ او پرویز ، معیار کے ایس ایچ معمبر اور ثمر باغ کے ایس ایچ او ابراھیم بھی موجود تھے ، ڈی ایس پی کا کہنا تھا کہ پولیس نے جدید نظام وی وی ایس ، آئی وی ایس اور سی آر وی ایس کے تحت ناکہ بندیاں کرتے ہوئے موبائل سم کے ذریعے اشتہاری اور مفرور ملزمان سمیت چوری شدہ گاڑیوں اور غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کو پکڑنے کا سلسلہ شروع کیا تھا جس میں ہمیں توقعات سے زیادہ کامیابی ملی ہے اور پولیس نے علاقائی سطح پر سورسز کی نشاندہی پر بھی کئی افراد کو غیر قانونی اسلحہ دو عدد کلاشنکوف، دو عدد رائفل،دوبندوقوں،پانچ عدد پستول، آٹھ چارجروں اور سینکڑوں کارتوس سمیت گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے ہیں ان کا کہنا تھا کہ علاقائی لوگوں کے تعاون سے پولیس کو بہت زیادہ کامیابی مل رہی ہیں ااس لئے علاقائی لوگ کسی بھی مشکوک سرگرمی یا مشتبہ شخص کے بارے میں معلوم ہونے پر فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں انہوں نے کہا کہ اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھے جانے سمیت اسے معقول انعام سے نوازا جائے گا۔

مزید : کراچی صفحہ اول