سابق رکن قومی اسمبلی شیخ طارق رشید کی والدہ انتقال کرگئیں،نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت شہریوں کی کثیر تعداد میں شرکت،قل خوانی کل ہوگی

سابق رکن قومی اسمبلی شیخ طارق رشید کی والدہ انتقال کرگئیں،نماز جنازہ میں ...

ملتان( سپیشل رپورٹر ) الحاج شیخ رشید احمدمرحوم کی اہلیہ اور سابق ممبر قومی اسمبلی ومئیر ملتان شیخ طارق رشید ،شیخ طاہررشید،شیخ محمدسعید اور شیخ محمد تصور کی والدہ محترمہ انتقال کرگئیں۔ان کی نمازجنازہ امیر جماعت اہلسنت پاکستان علامہ پروفیسر (بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

مظہرسعید کاظمی نے جلال مسجد گراونڈ گلگشت کالونی ملتان میں پڑھائی جس میں سیاسی وسماجی شخصیات سمیت تمامترشعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔مرحومہ کی وفات پروزیراعلیٰ پنجاب میاں محمدشہبازشریف،گورنر پنجاب رفیق رجوانہ،وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق،ایم این اے حمزہ شہباز سمیت وفاقی وصوبائی وزراء اور ممبران اسمبلی نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔مرحومہ کی قل خوانی کل اتوار کو صبح شاہی مسجد عیدگاہ میں ہوگی،9بجے دعا کرائی جائے گی۔دریں اثناء مرحومہ کی نمازجنازہ میں سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی،سید فخرامام،ریذیڈنٹ ایڈیٹر روزنامہ پاکستان شوکت اشفاق ،ایم این اے ملک عامرڈوگر،ملک انور علی،مشیر جیل خانہ جات پنجاب چوہدری سعیدآرائیں،چوہدری نویدالحق،ڈی سی او ملتان نادر چٹھہ، تاجررہنما خواجہ شفیق،خواجہ محبوب کوریجہ،مسلم لیگی رہنما بلال بٹ ،ندیم اکبر،منوراحسان قریشی،عمران ارشد،مولوی سلطان عالم،اسلم ہمایوں،مسعود قریشی،آصف رجوانہ، اسلم ڈوگر،اظہرمغل،واصف محمود بٹ،واجد شوکت،کوثر شاہ ،چوہدری طاہر ثقلین،نعیم انصاری،آصف انصاری،ودیگر نے شرکت کی۔دریں اثناء مسلم یلگ ورکرز یونین ملتان سٹی کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت شیخ مقیم احمد منعقد ہوا۔اجلاس میں شیخ نعیم،محمد ارشد،لالا ریاض،عبدالرحمن،شاہد امیر،واجد علی،عابد گوگا،شیخ آصف،محمد خالد،راشد کامران،محمد ارسلان،آصف پہلوان،محمد کاشف،محمد عرفان،محمد زبیر،عمیر،خرم،وقاص، فرحان،مولوی حنیف،مدثر قریشی،رانا بشارت ودیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔دریں اثناء سٹیزن کمیٹی کے صدر مشرف علی قریشی،سائنٹسٹ اینڈ ایجوکیشنئل کے صدر پروفیسر عنائیت علی قریشی،سول سوسائٹی فورم کے جنرل سیکرٹری محمد علی رضوی جناح آرگنائزیشن کے سیکرٹری اطلاعات شیخ اقدس ودیگر نے ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن ملتان کا ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت میاں جاوید قریشی منعقد ہوا جس میں شیخ محمد طارق رشید کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا۔

طارق رشید والدہ انتقال

مزید : ملتان صفحہ آخر