وہاڑی،نجی مشروب بنانے والی کمپنی پر چھاپہ،ساڑھے7ہزار جعلی بوتلیں برآمد

وہاڑی،نجی مشروب بنانے والی کمپنی پر چھاپہ،ساڑھے7ہزار جعلی بوتلیں برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی(بیو رو رپورٹ+نما ئندہ خصوصی )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی غازی محمد صلاح الدین کے خصوصی ٹاسک ملاوٹ کے خلاف مہم پر ڈی ایس پی بوریوالا ذوالفقار علی سندرانہ اور (بقیہ نمبر10صفحہ12پر )
ایس ایچ او گگو انسپکٹر طاہر عزیر کی سربراہی میں مشہور و معروف نجی جعلی مشروب بنانے والی فیکٹری پر ریڈ کر کے ساڑھے سات ہزار بھری ہوئی بوتلیں اور دس ہزار کے قریب خالی بوتلیں ، تیاری میں استعمال ہونے والی مشین اور سامان برآمد کر کے ملزم محمد اسلم سکنہ 265/EBکو گرفتار کر لیا۔جب پولیس تھانہ گگو موقع پر پہنچی تو فوری طور پر مشروب بنانے والی نجی کمپنی کے نمائندے کو بلوایا گیااور اس کی اطلاع ڈی سی او وہاڑی ، محکمہ صحت اور باقی متعلقہ محکموں کو دی۔ مزید انیٹروگیشن پر معلوم ہوا کہ بوتلیں عید الفطر کے موقع پر دکانداروں اور ڈیلرز کو سپلائی کرنی تھی۔اس موقع پر ڈی پی اووہاڑی غازی محمد صلاح الدین نے بتلایا کہ ملزمان 5/6سال سے اس مکروہ دھندہ میں ملوث تھے اورلوگوں کی صحت کے ساتھ کھیل رہے تھے ۔ یہ لوگ شہر اور گرد و نواح میں ملی بھگت سے مشروب سپلائی کرتے تھے اور ملزمان کے خلاف پیورفوڈ کنٹرول ایکٹ کی ترمیمی دفعات420/468/471/482/483کے تحت مقدمہ درج کر کے انٹیروگیشن شروع کر دی ہے عوامی ،سماجی اور کارباری حلقوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی غازی محمد صلاح الدین کی زیر قیادت سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کا بھر پور خیر مقدم کیا اور کہا کہ اگر پولیس اسی طرح کاروائی کر تی رہی تو ضلع ملاوٹ شدہ چیزوں سے پاک ہو جائے گا۔