مردان میں ڈکیت گروہ کے 5 ملزمان گرفتار
مردان(بیورورپورٹ)مردان تھانہ سٹی پولیس کی کامیاب کاروائی، ڈکیت گروہ کے 05ملزمان ، 02موٹر سائیکل چور سمیت 03 جیب تراش بھی گرفتار کر لئے گئے۔گرفتار ملزمان سے لاکھو ں روپے کے مالِ مسروقہ ، 05عدد موٹر سائیکل اور چوری شدہ سامان بھی برآمد۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مردان فیصل شہزاد نے تھانہ سٹی کی حدود میں چوری ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کے واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی آپریشن مردان شفیع اللہ خان گنڈاپور کی سربراہی میں ڈی ایس پی سٹی سرکل ملک شمریز خان اور ایس ایچ او تھانہ سٹی عاشق حسین کی قیادت میں سپیشل ٹیم مقرر کیا ،جنھوں نے دن رات انتھک محنت کر کے ڈکیت گروہ ،موٹر سائیکل چور اور جیب تراشوں کو بے نقاب کیا ۔اور ان کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے ڈکیت گروہ کے ملزمان رفاق ولد محمد سلیم ،حسن ولد نعیم، اعزاز ولد پردل ،ابراہیم ولد لعل بہادر اور عثمان عرف یاسین ولد محمد اعجاز عرف بابوساکنان ارم کالونی مردان کو گرفتار کیا اور مدعی مقدمہ امجد علی ولد محمد فیاض سکنہ ارم کالونی مردان کے گھر سے چوری کیا ہوا مال مسروقہ 85ہزار روپے نقد، چار تولے سونا کی رقم 81ہزار روپے ،ایک عدد UPSسسٹم ،ایک عدد بیٹری ،ایک عدد سٹپلائیزر،ایک عدد سلائی مشین اور 33چاندی ملزمان کے قبضے سے برآمد کی گئی۔اسی طرح 02 موٹر سائیکل چور ملزمان واجد علی ولد محمد سکنہ کرکنی لوند خوڑ اور محمد یونس ولد گل فراز سکنہ اشرف آباد مردان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مدعی مقدمہ سرفراز خان ولد شہزادہ سکنہ سید میرکلے تخت بھائی کی چوری شدہ موٹر سائیکل سمیت 05 چوری شدہ موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ۔اس کے علاوہ جیب تراش گروہ کے تین ملزمان اکبر گل ولد سور گل ، اصل خان ولد عبد الظاہر ساکنان کالج درائی مانسہرہ اور واجد ولد خان زمان سکنہ افغانستان حال بغدادہ مردان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے مدعیان مقدمہ سید ولی ولد سید جعفر شاہ سکنہ شیخ ملتون کے 80 ہزار روپے اور ثمر علی ولد ملک امان سکنہ دوبیان صوابی کے 20 ہزار روپے مالِ مسروقہ برآمد کئے گئے گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمات درج رجسٹرڈ ہیں۔اس موقع پر ڈی پی او مردان فیصل شہزاد نے کہا کے جرم کرنے والے کتنے ہی ہوشیار کیوں نہ ہوں قانون کے گرفت سے بچ نہیں سکتا، مردان پولیس عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت کیلئے ہر قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گی۔ عوام النا س جرائم کی بیخ کنی کیلئے پولیس کیساتھ بھر پور تعاون جاری رکھیں اور قیام امن بحال رکھنے میں مثبت کردار ادا کریں۔