بھتہ طلب کرنے پر ملزم جسمانی ریمانڈ پر محکمہ انسداد دہشتگردی کے حوالے

بھتہ طلب کرنے پر ملزم جسمانی ریمانڈ پر محکمہ انسداد دہشتگردی کے حوالے

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورکی انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ڈاکٹرفیض محمد سے ایک ملین روپے بھتہ طلب کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کو3روزہ جسمانی ریمانڈ پرمحکمہ انسداددہشت گردی کے حوالے کردیاہے جس سے پوچھ گچھ شروع کردی گئی ہے استغاثہ کے مطابق کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے گذشتہ روز ایک کارروائی کے دوران ملزم عبدالشکورکو گرفتارکیاجس پرالزام ہے کہ اس نے ڈاکٹرفیض محمدساکن شیرپاؤ چارسدہ حال ریگی للمہ کوفون کرکے اسے 10لاکھ روپے بھتہ طلب کیاتھامقدمے کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایاکہ ملزم سے پوچھ گچھ کرنی ہے لہذااس کاجسمانی ریمانڈ دیاجائے عدالت نے دلائل مکمل ہونے پرملزم کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر