مولانا سمیع الحق پیپلزپارٹی کی قیادت کیخلاف بلا جواز سے تنقید گریز کریں :لیاقت شباب

مولانا سمیع الحق پیپلزپارٹی کی قیادت کیخلاف بلا جواز سے تنقید گریز کریں ...

نوشہرہ(بیورورپورٹ) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سابق صوبائی وزیرایکسائز اینڈ ٹیکسیشن لیاقت شباب نے کہا ہے کہ مولانا سمیع الحق کو چاہیے کہ ان کے پاس آصف زرداری کے خلاف جتنے بھی راز وہ قوم کے سامنے آشکار کریں اگرانہوں نے وہ راز قوم کے سامنے آشکار نہیں کئے تو مولانا سمیع الحق قومی مجرم تصورہوگا مولانا پیپلزپارٹی کی قیادت پر بلاوجہ تنقید سے باز آجائیں بصورت دیگر پیپلزپارٹی کے جیالے اپنی قیادت کے دفاع کیلئے بھرپور کردارا دا کرنے کا حق رکھتے ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنی رہائشگاہ پر ضلعی تنظیم نو کی مشاورتی اجلاس کے بعد افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر میاں یحییٰ شاہ کاکاخیل، ملک غلام حضرت، فضل مولا چھٹان ایڈوکیٹ، نعمان کاکاخیل ایڈوکیٹ، خیرالبشر، شوکت زرگر اور نعیم احمد بھی موجود تھے لیاقت شباب نے کہا کہ مولانا سمیع الحق دارالعلوم حقانیہ جیسے ادارے شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالحق جیسی پاک روحانی شخصیت کے پیچھے اپنا مکروہ چہرہ چھپانے کی کوشش نہ کریں ضلع نوشہرہ کے عوام کو بلخصوص اور پاکستانی عوام کو بلعموم شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالحق کی بزرگی پر پورا اعتماد ہے اور ضلع نوشہرہ کے عوام پر ان کی بزرگی کی کرامت ان کی نماز جنازہ میں اشکار ہوگئی تھی لیاقت شباب نے مزید کہا کہ آصف زرداری کے رازوں کی فکر کی بجائے مولانا سمیع الحق کو اپنی رنگین اور غلیظ رازوں کی فکر کرنی چاہیے کیونکہ پاکستانی عوام سے اسلام آباد کی میڈیم طاہرہ کے قصے ابھی بولے نہیں ہے انہوں نے کہا کہ مولانا سمیع الحق اپنے دائرے میں رہتے ہوئے پیپلزپارٹی پر تنقید سے باز آجائیں کیونکہ پیپلزپارٹی کے جیالے اپنی قیادت کی دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار رہتے اور بھرپور کردار ادا کرنا کا حق رکھتے ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر