غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور اوور بلنگ نے غربت عوام کا جینا دو بھر کر دیا :عارف یوسف

غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور اوور بلنگ نے غربت عوام کا جینا دو بھر کر دیا :عارف ...

پشاور( پاکستان نیوز)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے قانون عارف یوسف نے کہا ہے کہ عوام واپڈا کی غیر الانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے عذاب میں مبتلا ہیں جبکہ وفاقی حکومت خیبر پختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہی ہے جس کا ازالہ کرنا نہایت ضروری ہے۔ عارف یوسف نے مزید کہا کہ ایک طرف غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے اور دوسری طرف اوور بلنگ نے غریب عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے اس کے علاوہ واپڈا والے بروقت ٹرانسفر کی مرمت بھی نہیں کرتے۔ بعض علاقوں میں 18سے 20گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے ۔اگر واپڈا والوں نے لوڈ شیڈنگ کا سد باب نہیں کیا تو ضلع پشاور کے عوام واپڈا ہاؤس کا گھیراؤ کریں گے۔ وفاقی حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ افطاری اور سحری کے دوران لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی جبکہ حقیقت میں ان اوقات میں سب ے زیادہ لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر