اوور لوڈنگ سے بچنے کلئے صارفین بجلی کا ستعمال اعتدال سے کریں :پسکو

اوور لوڈنگ سے بچنے کلئے صارفین بجلی کا ستعمال اعتدال سے کریں :پسکو

پشاور( پاکستان نیوز)ملک کے دیگرحصوں کی طرح گرمی کی شدید لہر کی وجہ سے صوبہ خیبرپختونخوامیں بھی بجلی کا استعمال انتہائی بڑھ گیا ہے جس کی وجہ سے صوبہ بھر میں کئی فیڈرز شدیداوورلوڈنگ کا شکار ہونے کی وجہ سے باربار ٹرپ کرجا تے ہیں. پسکو نے ایسی صورتحال پرقابوپانے کے لئے صارفین سے للتعاون کی اپیل کی ہے اوردرخواست کی ہے کہ بجلی کے استعمال میں اعتدال سے کام لیں تاکہ بجلی فراہمی نظام اوورلوڈنگ کا شکار نہ ہو اور بجلی کی فراہمی بلا تعطل جاری رہے .اسی طرح بعض اوقات لائن پر ٹیکنیکل فالٹ کی وجہ سے بھی بجلی کی فراہمی میں تعطل واقع ہوتا ہے. جسے پسکوکارکنان سخت موسمی حالات اور گرمی کے باوجود مسلسل کام کرکے دورکرکے بجلی کی فراہمی کم سے کم وقت میں بحال کردیتے ہیں.آج کل کے اس موسم میں باہرنکلنا سخت تکلیف دہ ہے وہاں پسکو کے محنتی کارکنان تپتی دھوپ میں کھمبوں پر چڑھ کر مرمتی کام سرانجام دے رہے ہیں اورعوام کو بجلی کی فراہمی بحال کرنے کے لئے اپنی جان بھی قربان کردیتے ہیں. ان دونوں وجوہات کی وجہ سے بجلی بندش کو لوڈشیڈنگ نہیں سمجھنا چاھئے. پسکو واضح کرتا ہے کہ صوبہ میں کہیں پر بھی شیڈول سے ہٹ کر لوڈشیڈنگ نہیں کی جاتی نہ ہی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے. اور جہاں پر بھی لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے تو وہ شیڈول کے مطابق اوران علاقوں میں لاسز اور ریکوری کی مجموعی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کی جاتی ہے.رمضان المبارک میں پسکو نے تقریبا 95% علاقوں میں صارفین کو سحری اورافطاری اورتراویح کے اوقات میں بجلی فراہمی جاری رکھی ہوئی ہے . اس مقصد کے لئے انڈسٹریل صارفین کو بجلی کی فراہمی شام 7 بجے سے سحری 3.30 بجے تک بندکرکے وہ بجلی گھریلوصارفین کو بجلی فراہم کی جاتی ہے.کیونکہ گھریلوصارفین ہماری پہلی ترجیح ہیں.پسکو یہ واضح کرتا ہے کہ شدیداوورلوڈنگ کی وجہ سے بعض اوقات فیڈرز ٹرپ کرجاتے ہیں . یا گرڈ پر کوئی فالٹ پیدا ہوجاتا ہے. جس سے بجلی فراہمی میں عارضی تعطل پیدا ہوتا ہے پسکو کارکنان فوری طورپر نقص دورکردیتے ہیں اور صورتحال میں بہتری آنے پر بجلی بحال ہو جاتی ہے. پسکو کارکنان شدیدگرمی میں دن اوررات کی تمیز کئے بغیر بجلی فراہمی کو بحال رکھنے کے لئے تمام ترکوششیں کررہے ہیں. بجلی کا ناجائز استعمال اور ڈائریکٹ کنڈوں کے استعمال کی وجہ سے بجلی فراہمی نظام شدید اوورلوڈنگ کا شکار ہوجاتا ہے اورڈائریکٹ کنڈے توتمام خرابیوں کی جڑ ہیں جو بجلی فراہمی میں تعطل کا بڑا سبب ہے.اگرعوام پسکو سے تعاون کریں گے اور بجلی کے استعمال میں اعتدال سے کام لیں گے تو پسکو بھی لوڈشیڈنگ میں ان کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دے گا . خیبرپختونخوا میں 360 فیڈرز پر پسکو کا خسارہ 30% سے کم ہے اوروہاں پر لوڈشیڈنگ 2 تا 4 گھنٹے کی جاتی ہے جبکہ 200 سے زائد فیڈرز پر خسارہ 30 تا 50% ہے اوریہاں پر لوڈشیڈنگ 4 تا 8 گھنٹے کی جاتی ہے جبکہ 50% تا 99% خسارے والے فیڈرز پر لوڈشیڈنگ 8 تا 16 گھنٹے کی جاتی ہے. زیادہ تر احتجاج بھی ان علاقوں میں ہوتا ہے جہاں پر کنڈوں کی وجہ سے لائن لاسز زیادہ ہیں اور وہاں پر بلوں کی ادائیگی بھی نہ ہونے کے برابر ہے. اس موقع پر صارفین سے بھی تعاون کی درخواست ہے کہ وہ بجلی کے استعمال میں اعتدال سے کام لیں اورسحری 249افطاری اورتراویح کے اوقات میں بجلی کا غیرضروری استعمال نہ کریں تاکہ ان اوقات میں بجلی فراہمی نظام اوورلوڈنگ کا شکارنہ ہو اورتمام روزہ داروں کو بجلی کی فراہمی جاری رہے.کنڈے اتار کر اوربجلی کا غیرضروری استعمال روک کر بجلی کی مستقل بنیادوں پر فراہمی میں پسکو کے ساتھ تعاون کریں

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر