ڈیرہ ،بچہ موٹر سائیکل کی ٹکر سے زخمی
ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)شیخ یوسف اڈا کے قریب چھ سالہ بچہ موٹرسائیکل کی ٹکر سے زخمی ہوگیا ،نواب پولیس نے لڑائی کیس کے چار اشتہاری ملزمان گرفتار کرلئے ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کی حدود میں شیخ یوسف اڈاکے قریب موٹرسائیکل پر سوار کانسٹیبل ارشد سکنہ تیر گڑھ کی ٹکر سے چھ سالہ انعام اللہ ولد بلال محسود زخمی ہوگیا جس کو فوری طور پر ہسپتال داخل کردیا گیا ۔ صدر پولیس نے اس واقعہ کا مقدمہ پولیس کانسٹیبل کے خلاف در ج کرلیا۔دوسرے واقع میں نواب پولیس نے لٹرائی کیس کے اشتہاری چار ملزمان حاجی محمد نواز ،ریئس خان ، عطااللہ اور ناصر خان کو ناکہ بندی کے دوران گرفتار کرلیا ۔