بلاول بھٹو کی حیدرآباد پریس کلب کے عہدیداروں کومبارکباد

بلاول بھٹو کی حیدرآباد پریس کلب کے عہدیداروں کومبارکباد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حیدرآباد پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی ہے، حیدرآباد پریس کلب کے انتخابات میں عقیل ابراہیم گروپ اور ڈیموکریٹس گروپ کے مشترکہ پینل کے تمام امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے، حیدرآبادپریس کلب کے نو منتخب صدر محمد وسیم خان ، جنرل سیکریٹری خالد چانڈیواور دیگر عہدیداران کے نام اپنے مبارکباد کے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حیدرآباد پریس کلب بھی صحافیوں کے لیے ایک رول ماڈل ادارہ ہے جس نے صوبے میں متحرک صحافت کا بنیاد رکھا، بلاول بھٹو زرداری نے یقین دلایا کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ کی طرح صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور آزادی صحافت کے لیے صحافی برادری کے ساتھ رہے گی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر