محکمہ خزانہ نے ترقیاتی مقاصد کیلئے فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنایا:مظفر سید

محکمہ خزانہ نے ترقیاتی مقاصد کیلئے فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنایا:مظفر سید

پشاور( پاکستان نیوز)خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے نیا مالی سال شروع ہوتے ہی اضلاع، ٹی ایم ایز اور ویلج و نیبرہوڈ کونسلوں کو پہلی سہ ماہی کے فنڈ جاری کرنے پر محکمہ خزانہ کی کارکردگی کو سراہا ہے انہوں نے مقامی حکومتوں کو پہلی سہ ماہی کے فنڈز بروقت ریلیز کرنے پر سیکرٹری خزانہ، ایڈیشنل سیکرٹریز اور سیکشن و بجٹ آفیسرز کی کارکردگی کو سراہا اور امید ظاہر کیا کہ محکمے کے دوسرے تمام شعبے اسی طرح کی حسن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ترقیاتی مقاصد کیلئے فنڈز کی بروقت فراہمی یقینی بنائیں گیانہوں نے کہا کہ اگر خیبر پختونخوا میں تمام محکمے اور افسران ایمانداری اور فرض شناسی کے ساتھ اپنے فرائض بروقت سرانجام دیں تو اسکی بدولت صوبے کے تمام چھوٹے بڑے مسائل خودبخود حل ہونگے جس کا فائدہ براہ راست عوام کو پہنچے گا اور انہیں تمام بنیادی سہولیات انکی دہلیز پر مہیا ہونگی ادھر سیکرٹری خزانہ علی رضا بھٹہ کی زیرصدارت اجلاس میں محکمہ خزانہ کے تمام سیکشنوں کو واضح طور پر ہدایت کی گئی ہے کہ ترقیاتی فنڈز کا ہر قیمت پر بروقت اجراء یقینی بنایا جائے اور اس میں کسی بھی طور کوئی تاخیر نہ ہونے پائے وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور وزیرخزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے بھی ا س ضمن میں سخت ترین ہدایات جاری کی ہیں جو محکمے کے امور سے اگاہی حاصل کرتے ہیں اور اس مقصد کیلئے ہم سے مسلسل رابطے میں بھی رہتے ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر