جہانگیرہ ، انتظامیہ کی خاموشی کا فائدہ قصابوں نے چھریاں پھر سے تیز کر لیں

جہانگیرہ ، انتظامیہ کی خاموشی کا فائدہ قصابوں نے چھریاں پھر سے تیز کر لیں

شیدو(نمائندہ پاکستان) جہانگیرہ : انتظامیہ کی خاموشی کا فائدہ قصابوں نے چھریاں پھر سے تیز کر لیں۔ہڈی والا گوشت 300 جب بغیر ہڈی کے 400 روپے میں کلو فروخت ہونے لگا۔چند ہفتے قبل اے سی جہانگیرہ نے چھاپہ لگایا تھا جسکے بعد چند دنوں تک ریٹ مناسب رہا مگر جب قصابون کو پتہ چل گیا کہ انتطامیہ پھر سے سو گئی ہے تو انہوں نے اپنی تیز چھریاں مزید تیز کر لیں ۔اور اپنی مرضی کا ریٹ مقرر کر دیا اور بے چارے روزہ داروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے ۔بے چارے عوام بھی یہ سمجھ بیٹھے ہیں کہ شاہد گوشت کا نرخ سرکاری سطح پر بڑھا دیئے گئے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ قصاب سر عام زیادہ قیمت وصول کر رہے ہیں اور انتظامیہ خاموش ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر