ایڈیشنل سیشن جج ارباب عزیز کا جوڈیشل مجسٹریٹ کے ہمراہ سنٹرل جیل ڈیرہ کا اچانک دورہ

ایڈیشنل سیشن جج ارباب عزیز کا جوڈیشل مجسٹریٹ کے ہمراہ سنٹرل جیل ڈیرہ کا ...

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)ایڈیشنل سیشن جج ارباب عزیز کا جوڈیشل مجسٹریٹ کے ہمراہ سنٹرل جیل ڈیرہ کا اچانک دورہ ،جیل کے احاطوں ، ہسپتال اور لنگرخانے کا دورہ اور جیل انتظامیہ کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار ،جیل میں کیمپ کورٹ لگا کر معمو لی مقدمات میں گرفتار سات قیدیوں کی فوری رہائی کا حکم جاری کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ارباب عزیز نے جوڈیشل مجسٹریٹ فسٹ شاہ فیصل کے ہمراہ اچانک سنٹرل جیل ڈیرہ کا دورہ کیا ۔ انہوں نے جیل کے مختلف احاطوں کا دورہ کیا ۔اس موقع پر سپرٹینڈ نٹ جیل بن یامین میانخیل بھی موجود تھے ۔ انہوں نے جیل کے مختلف احاطوں کے علاوہ ہسپتال کا دورہ کیا ہسپتال میں قیدیوں سے فرداً فرداً ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی انہوں نے ادویات رجسٹرڈ کو چیک کیا قیدیوں سے بھی فرداً فرداً ان کے مسائل معلوم کئے ۔ انہوں نے لنگر خانے جا کر قیدیوں کے کھانے کو چیک کیا انہوں نے جیل انتظامیہ کی طرف سے قیدیوں کی دی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر جوڈیشل مجسٹریٹ فسٹ شاہ فیصل نے جیل میں ایک کمیپ کورٹ لگائی اور معمولی مقدمات میں گرفتار سات قیدیوں کی رہائی کا حکم صادر کیا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر