شیرو جھنگی ،رکشہ میں سوار نوجوان قیمتی اشیاء سے محروم

شیرو جھنگی ،رکشہ میں سوار نوجوان قیمتی اشیاء سے محروم

پشاور(کرائمز رپورٹر)خزانہ کے علاقہ شیرو جنگی میں مسلح رہزن کے رکشہ میں سوار نوجوان کو اسلحہ کی نوک پر لوٹتے ہوئے ہزاروں کی نقدی اورقیمتی موبائل سے محروم کردیا تفصیلات کے مطابق اکرام اللہ ولد سید عارف نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایاکہ وہ گزشتہ روز رکشہ میں سوار گھر جارہاتھا اس دوران راستہ میں شیرو جنگی کے قریب اسے ریاض نامی رہزن نے گھیر لیا اوراسلحہ کی نوک پر لوٹ مار کرتے ہوئے اس سے 1400 روپے کی نقدی اورموبائل فون چھین لیا مسلح رہزن ارتکا ب جرم کے بعد فرارہونے میں کامیاب ہوگیا پولیس نے وا قعہ کی رپورٹ درج کرلی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر