جمعۃ الوداع مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا، یوم القدس پر مطاہرے، ریلیاں، امریکی و اسرائیلی پرچم نذر آتش
ملتان،میلسی،ٹھٹھہ صادق آباد، کبیروالا ، باگڑ سرگانہ ،میر ہزار خان،رحیم یار خان،ہیڈ راجکاں(سٹی رپورٹر،نمائندگان)ملک کے دیگر حصوں کی طرح ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر میں جمعۃ الوداع مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا ملک و قوم کی سلامتی عالم اسلام کے اتحاد اور باران رحمت کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں اس سلسلہ میں ملتان نے سٹی رپورٹر کے مطابق ملتان و گردونواح میں مساجد و مدارس ودیگر مقامات پر جمعتہ الوداع کے موقع پر نماز جمعہ کے بڑے اجتماعات ہو ئے ملک وقوم کی سلامتی اور باران رحمت کے لئے خصوصی طور پر دعائیں مانگی گئیں اس ضمن میں شاہی عید گاہ خانیوال روڈ پر جمعتہ الوداع کے موقع پر نماز جمعہ کے بڑے اجتماع میں امیر جماعت اہلسنت علامہ سید مظہر سعید کاظمی نے دعا کرائی اسی طرح مرکز دعوت اسلامی انصاری چوک ، ابدالی مسجد سمیت دربار حضرت شاہ رکن عالم ؒ ،دربار حضرت بہاؤالدین زکریاؒ ، دربار حضرت شاہ گر دیز ؒ ،دربار حضرت شاہ شمس ؒ ،جامع انوار العلوم نیو ملتان ،مدرسہ ہدایت القرآن ممتاز آباد ، جامع خیرالمدارس چونگی نمبر 14 ودیگر مقامات پر نماز جمعہ کے بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہو ئے جس میں نمازیوں کی کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر علماء کرام ،خطباء نے ملک و قوم کی سلامتی اور امن و امان کے قیام کے سلسلے میں خصوصی طور پر دعائیں بھی کرائیں گئیں۔ میلسی سے نامہ نگار،سپیشل رپورٹر کے مطابق جمعتہ الوادع مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ نماز جمعہ کے عید گاہ، مرکزی مسجد تحصیل والی، مسجد صدیقیہ، مسجد اصغر والی، مدنی مسجد، مسجد مائی والی ,جامع مسجد محمد مصطفے ،جامع مسجد اقصی سمیت کئی مساجد میں بڑے بڑے اجتماعات ہوئے۔ جس میں دعا کے رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔ اجتماعات میں ملک کی ترقی خوشحالی اور امن و مان کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ علماء اکرام نے اس موقع پر اپنے خطبات میں لیلتہ القدر اور رمضان کی برکات پر روشنی ڈالی۔ سیکیورٹی کے اس موقع پر خا ص انتظامات کئے گئے تھے۔ٹھٹھہ صادق آباد سے نمائندہ پاکستان کے مطابق گزشتہ روز رمضان المبارک کا آخری جمعہ یعنی "جمعۃ الوادع" ملک بھر کی طرح ٹھٹھہ صادق آبادگردنواح کے چکوک میں انتہائی عقید ت واحترام مذہبی جوش وجذبہ کے ساتھ منایا گیا، ٹھٹھہ صادق آباد نواحی چکوک میں 60سے زائد مقامات پر مساجد،دینی درس گاہوں،کھلے مقامات پر نماز جمعہ کے چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے۔کبیروالا سے نامہ نگار کے مطابق پاکستان علماء کونسل ضلع خانیوال کے صدر مولانا مفتی عمرفاروق نے’ ’یوم ارض حرمین الشریفین والاقصیٰ‘‘ کے موقع پر جامع مسجد زکریا خانیوال میں نمازجمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اغیار کی سازش اور منصوبے کے تحت شام،عراق ،یمن اور فلسطین سمیت دنیا بھر میں مسلمانوں کا قتل عام ہورہا ہے ،مسلمان ایک اور متحد ہونے کی بجائے ایک دوسرے سے دست وگریبان ہیں۔پاکستان علماء کونسل کی اپیل پر جامعہ مسجد زکریا خانیوال میں مفتی عمرفاروق،جامعہ مسجد رحمۃ العالمین میں مولانا اکرام اللہ خان ،جامعہ مسجد عائشہ میں مولانااقبال ساجد،جامعہ مسجد معصب بن عمیر میں قاری طاہر شہزاد،جامعہ مسجد لال طارق آباد میں مولانا ابو سفیان حقانی نے ’یوم ارض حرمین الشریفین والاقصیٰ کے حوالے سے نمازجمعہ کے اجتماعات سے خطاب کئے ۔باگڑ سرگانہ سے نمائندہ پاکستان کے مطابق آج بھی وقت ہے انسان کے پاس توبہ کر کے اللہ سے اپنے پچھلے گناہوں کی معافی مانگے قبر اور آخرت کی تیاری میں لگ جائے دنیا کی زندگی عارضی ہے مال دولت سب کچھ یہاں پر ہی چھوڑجانا ہے ،قاری محمدزاہد، نماز جمعہ کے موقع پر ملک بھر کی طرح باگڑسرگانہ میں بھی جمعہ الوادع کے دن مسجدوں میں انتہائی رش دیکھنے میں آیااور لوگ نے روتے ہوئے اسے الوادع کیا۔میر ہزار خان سے نمائندہ پاکستان کے مطابق جتوئی اور مضافات میں جمعۃالوداع کی نماز سے قبل ہلی مساجد اور امام برگاہوں پر پولیس ایلیٹ فورس،کے دستے تعینات کردئے گئے جتوئی شہر اور مضافات جھگی والا، جہان پور،پھلن شریف ،پل دینے والا،بستی چنڈیراں ،بستی اللہ بخس، میر ہزار خان بستی سٹھاری،بستی ٹھار خان،بستی طوطے والا،رام پور،لنڈی پتافی ،چوک پرمٹ ،جھلاریں،کوٹلہ رحم علی شاہ،اور دیگر مقامات پر نماز جمعۃ الوداع نہایت مذہبی جوش و جذبے اور مذہبی رواداری میں ادا کی گئی ۔رحیم یار خان سے بیورو نیوز کے مطابق ڈی پی او ذیشان اصغر کی ہدایت واحکامات پر ضلع بھر میں جمۃ الوداع کے پر امن انعقاد کے لئے پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات عمل میں لائے گئے تھے ۔ اس موقع پر ضلع بھر کی مساجد پر کیٹگری کے لحاظ سے مسلح پولیس اہلکار تعینات کئے گئے تھے جبکہ ان کے ساتھ مقامی رضا کاروں نے بھی فرائض سر انجام دئیے ۔ شہر میں بڑے اجتماعات اور جامعات پر مسلح پولیس اہلکاروں کے ساتھ میٹل ڈیٹیکٹرز سے لیس پولیس اہلکار بھی تعینات کئے گئے تھے ۔ہیڈراجکاں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ہیڈراجکاں میں پورے ملک میں جمعتہ الدواع انتہائی عقیدت و احترام سے پڑھا گیا ۔ مساجد نمازیوں سے بھر گئیں۔ مساجد میں انتہائی روح پر در نظارے تھے ۔ بچے بوڑھے جوان اور خواتین جمعتہ الوداع پڑھنے کے لئے مسجدوں میں امڈ آئیں ۔ مساجد میں خواتین کے لئے پردے کا خصوصی انتظام کیا گیا تھا ۔ نماز جمعہ میں ملکی سلامتی ، امن ، خوشحالی او رپوری امت مسلمہ کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
جمعۃ الوداع
ملتان،مظفرگڑھ،خانگڑھ ،کبیروالا ،جتوئی ، میر ہز ا ر خان،الہ آباد،چوک اعظم(سٹی رپورٹر، نمائند گا ن ) قبلہ اول بیت المقدس پر اسرائیل کے غاصبانہ قبضے فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی مظالم کیخلاف ملک کے دیگر حصوں کی طرح ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر میں عالمی یوم القدس کے موقع پر احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور ریلیاں نکالی گئیں جبکہ امریکی و اسرائیلی پرچم بھی نذر آتش کئے گئے اس سلسلے میں ملتان سے سٹی رپورٹر کے مطابق مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام عالمی یوم القدس کے موقع پر امام خمینی کے فرمان پر عمل کرتے ہوئے ملک بھر میں فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں۔ ملتان میں یوم القدس کی مرکزی ریلی نماز جمعہ کے بعد امام بارگاہ شاہ گردیز سے چوک گھنٹہ گھر تک بیت المقدس کی آزادی کے حوالے سے ریلی نکالی گئی، ریلی میں خواتین، بچے، بوڑھے اور نوجوان شامل تھے۔ ریلی کا آغاز امام بارگاہ شاہ گردیز سے ہوا، ریلی کے شرکاء نے فلسطینی پرچم، بینرز اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے جن پر بیت المقدس کی آدازی کے نعرے درج تھیر ریلی کے موقع پر اسرائیلی پرچم بھی نذر آتش کیا گیا جبکہ ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی، ضلعی آرگنائزر علامہ قاضی نادر حسین علوی، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی رہنما محمد رضا اور ملتان کے ڈویژنل صدر قاسم شمسی نے کی۔ ریلی چوک گھنٹہ گھر پہنچنے پر جلسے کی شکل میں تبدیل ہوگئی۔ جہاں پر خطاب کرتے ہوئے رہنما ؤں کا کہنا تھا کہ آج قبلہ اول بیت المقدس کے صیہونیت کے قبضے میں ہے جو کہ نام نہاد مسلمانوں کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ اگر پوری دنیا کے مسلمان یوم القدس کے دن اپنا شرعی فریضہ ادا کرتے تو آج فلسطین نہ جل رہا ہوتا۔ رہنماؤں نے کہا کہ اوآئی سی اور اقوام متحدہ کی مجرمانہ خاموشی اسرائیل کو طاقتور بنا رہی ہے ۔دریں اثناء شیعہ علماء کونسل وفاق علماء شیعہ پاکستان اور جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام چوک نواں شہر ملتان پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں ملتان کے مختلف علاقوں سے لوگوں نے شرکت کی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید علی رضا نقوی نے کہا کہ امام خمینی نے مسلمانوں کے خطرناک اور درندہ صفت دشمن اسرائیل کی سازشوں کو بھانپتے ہوئے مسلمانوں کو یہویوں کے خلاف متحد کرنے اور فلسطینیوں کی مظلومانہ آواز کو دنیا تک پہچانے کے لیئے جمعتہ الوداع کو یوم القدس کا عنوان دیا یوم القدس مظلوم اور ستم زدہ لوگوں کا دن ہے۔شیعہ علما ء کونسل کے رہنما ء کہ علامہ سید مجاہد عباس گردیزی. نے کہاہے کہ مشرق وسطیٰ میں ایک منصوبے کے تحت شدید معاذ آرائی اور قتل و غارت گری کا بازار گرم ہے اس کا مقضد اسرائیل کو مضبوط کرنا اور قدس کی �آزادی کا راستہ روکنا ہے۔مظاہرہ سے جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل ذیشان حیدر اور سید علی قاسم نقوی نے خطاب کیا جب سید علی ہاشم .مولانا غلام مصطفےٰ خان. مولانا شبیر حیدری .باقر حسین .اظہر بلوچ. مولانا جاوید علی شاہ .حیدر انقلابی دیگر شریک تھے ۔علاوہ ازیں انجمن طلباء اسلام کی اپیل پرجمعتہ الوداع کو ملک بھر میںیوم القدس کے طور منایاگیا اہل سنت کی پندرہ لاکھ سے زائد مساجد میں جمعتہ الوداع اور یوم القدس کے عنوان سے منایا گیا اور قبلہ اول کی آزادی کیلئے قراردادیں منظور کیں گئیں ۔مظفرگڑھ،خانگڑھ سے نمائندہ پاکستان،تحصیل رپورٹر کے مطابق ملک بھر کی طرح ضلع مظفرگڑھ کی چاروں تحصیلوں میں شیعہ علماء کونسل اور جے ایس او کے زیر اہتمام جمعتہ الوداع کو یوم القدس کے طور پر منایا گیا ، ضلع بھر کی مساجد میں نماز جمعہ کے بڑے بڑے اجتماعات کے دوران مظلوم فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور قبلہ اول پر اسرائیل کے غاضبانہ قبضہ کی پرزور مذمت کی گئی جبکہ نماز کے بعد احتجاجی ریلیاں بھی نکالی گئیں ضلعی صدر مقام پر شیعہ علماء کونسل مظفرگڑھ کے زیر اہتمام یوم القدس کی ایک بہت بڑی ریلی جامع مسجد جعفریہ سے نکالی گئی جو اپنے مخصوص راستوں سے ہوتے ہوئے مین بازار سے گزر کر قنوان چوک پہنچی جہاں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا شرکاء ریلی میں پلے کارڈ ، بینرز اور قطبے اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیل کے خلاف نعرے درج تھے ، شرکاء ریلی نے اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ اسرائیل نے قبلہ اول بیت المقدس پر عرصہ دراز سے غاضبانہ قبضہ کر رکھا ہے اور فلسطینوں کو اپنے وطن سے محروم کر رکھا ہے۔مولانا جعفری ، مرید عباس لغاری ، سید اختر حسین بخاری ، گلزار عباس نقوی ، غضنفر عباس نقوی ، الطاف بخاری ، آصف نقوی اور افسر مہدی کے علاوہ مرکزی انجمن تاجران کے صد ر سید امیر حسن اور سماجی رہنما غلام علی بخاری نے بھی خطاب کیا ۔ کبیروالا سے نامہ نگار کے مطابق امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کبیروالا یونٹ کے زیر اہتمام نماز جمعہ الوداع کے بعد مرکزی امام بارگاہ حسینیہ سادات سے ’’القدس ریلی‘‘ نکالی گئی جس کی قیادت مولانا سید مرید کاظم کاظمی، ممبر ڈویژنل امن کمیٹی سید سہیل عابدی، سید فرخ رضا ترمذی،عابد حسین اور علی عمار یاسر نے کی ۔ ریلی کے شرکاء نے اسرائیل اور امریکہ کے خلاف نعرے لگائے اور القدس کی آزادی کے لئے جدوجہد جاری رکھنے کے بلند شگاف نعرے بلند کئے ۔ ریلی کے شرکاء خانیوال روڈ سے گشت کرتے ہوئے چوک ٹاؤن ہال پہنچے جہاں مقررین مولانا مرید کاظم کاظمی ،پیپلز پارٹی کے رہنما اعجاز احمد خان یوسف زئی ،سہیل عابدی، فرخ رضا ترمذی،علی عمار یاسر،عابد حسین ،رفاقت حسین جوئیہ ،سید جاوید اختر شاہ اور دیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قبلہ اول بیت المقدس پر اسرائیل کا قبضہ ناجائز ہے اس کی آزادی کے لئے جدوجہد کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے ۔جتوئی سے نامہ نگار کے مطابق سابقہ روایت کے مطابق اسی سال بھی زیر اہتمام شعیہ علماء کونسل اور جعفریہ یوتھ یوم القدس کے نام پر شہر میں امریکہ کے خلاف ریلی نکالی گئی۔ ریلی مرکزی امام بارگاہ کربلہ سے نکالی گئی جو مختلف راہوں سے ہوتی ہوئی واپسی مرکزی امام بارگاہ ختم ہوئی ۔ تھانہ جتوئی کے ایس ایچ او نے اپنے عملہ کے سیکورٹی کا خصوصی پلان بنایا ہوا تھا ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید منور حسین نقوی نے کہا کہ عالم اسلام کو آپس میں ملا کر یہودی ہنود اور دوسری مخالف قوتین کمزور کر رہی ہیں انہوں نے کہا اب وقت آ گیا ہے مسلم دنیا تمام اختلافات بُھلا کر اکھٹے ہی رہیں ۔ اسلامی نظریات کے خلاف کام کرنے والوں کا منہ توڑجواب دیں ۔ اس موقع پر مسرت حسین ، حسن شاہ ، ساجد حسین ، وسیم عباس ، عمران حیدر ، عنایت بھٹی ، عنصر عباس ، مشاق جتوئی ، سید حسن شاہ، شیر علی ، ڈاکٹر فیض عباس ، مرید عباس ، فہیم عباس ، محمد امجد ، احمد رضا بھٹہ بھی سینکڑوں افراد نے ریلی میں شرکت کی ۔میر ہزار خان سے نمائندہ پاکستان کے مطابق بیت المقدس کی آزادی کے حوالے سے ایک ریلی ملت جعفریہ کے زیر اہتمام جامع مسجد ،مرکزی امام بارگاہ کربلا سے نکالی گئی جسکی قیادت آغا منور حسین نقوی ،سید محمد حسن شاہ، داکتر فیض عباس اور دیہگر نے کی ریلی سرکلر روڑ سے چکر لگاتے ہوئے میں بازار جتوئی ،چوک نوریہ فریدیہ ،پرانی سبزی منڈی روڑ دائی والی مسجد چوک،جھگی والا چوک،چوک کمہاراں والاسے ہوتا ہوا جامعیہ عمران ابو طالب پہنچ کر اختتام پزیر ہوا ریلی کے ہمراہ پولیس کے چوک و چوبند دستے ایلٹ فورس کے جوان بھی جگہ جگہ الرٹ کھڑے تھے ریلی کے مختلف مقامات پر آغا منور حسین نقوی،ڈاکٹر فیض عباس ،سید محمد حسن شاہ،ساجد حسین بھٹی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک دنیا اسلام کے مسلمان آپس میں اتحاد اور بھائی چارہ پیدا نہیں کریں گے بیت المقدس کی آزادی ناممکن ہے۔اللہ آباد سے نامہ نگار کے مطابق فقہ جعفریہ اللہ آباد کے زیر اہتمام میاں احمد علی کھرل کی قیادت میں جامع مسجد حیدریہ سے یوم القدس ریلی نکالی گئی کمیٹی چوک اللہ آباد میں جام خادم حسین نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قبلہ اول اور فلسطین کی آزادی کے لیے مسلمان ایک ہوجائیں اور انہوں نے کہا امریکہ اور اسکے پٹھومسلمانوں کے یار نہیں ہیںیہ سب مسلمانوں کے دشمن ہیں وہ دن جلد آئے گاجب بیت المقدس اور فلسطین سے اسرائیل کی غاصبانہ قبضہ ختم ہو جائے گااس موقع پر امریکہ اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے گئے پھر ریلی جن پور چوک تک گئی اور پھر واپس مسجد حیدریہ میں اختتام پذیر ہوئی اس موقع پر میاں احمد علی کھرل ،خواجہ ممتاز حسین ،خواجہ نعیم ،خواجہ بشیر حسین ،مرزا آصف بیگ ،معین عباس ،میاں رحیم بخش ،میاں بشارت کھرل ،رفاقت علی، ناصر جعفری ،خواجہ آفاق اور خواجہ غلام عباس سمیت دیگر موجود تھے ۔چوک اعظم سے سٹی رپورٹر کے مطابق شیعہ علما کونسل کی یوم قدس کے موقع پرریلی کا انعقاد،ریلی کا آغاز امام بارگاہ حسینیہ سے ہوا اوریادگار چوک میں علما نے خطاب کیا ،امریکہ ،اسرائیل مردہ باد کے نعرے بھی لگائے گے تفصیل کے مطابق گزشتہ روز یوم قدس کے موقع پر امام بارگاہ حسینیہ سے ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت محمداجمل خان دریشک کر رہے تھے یہ ریلی امام بارگاہ حسینیہ سے ہوتی ہوئی یہادگار چوک پر اختتام پذیر ہوئی یادگار چوک میں شیعہ علما میں مولانا غلام شبیر،مولانامنظر عباس اور نیر عباس قمی نے خطاب کیا اورانہوں نے کہاکہ امریکہ کی بربادی تک ہم احتجاج جاری رکھیں گے ۔
یوم القدس