سبی : لہڑی کے مقام پر بارودی سرنگ کا دھماکہ ، 2افراد جاں بحق

سبی : لہڑی کے مقام پر بارودی سرنگ کا دھماکہ ، 2افراد جاں بحق
سبی : لہڑی کے مقام پر بارودی سرنگ کا دھماکہ ، 2افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سبی (مانیٹرنگ ڈیسک ) لہڑی کے مقام پر بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے ۔

نیو نیوز کے مطابق سبی کے علاقے لہڑی کے مقام پر دو موٹر سائیکل سوار بارودی سرنگ سے ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں دونوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔
لیو یز ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں افراد مقامی رہائشی تھے جو اپنے گھر جا رہے تھے تاہم راستے میں بارودی سرنگ سے جا ٹکرائے ۔ واقعے کے بعد ایف سی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کر کے بارودی سرنگوں کی نشاندہی کا عمل جاری ہے ۔

مزید :

سبی -اہم خبریں -