مون سون ہوائیں بالائی علاقوں میں داخل ، تین روز کے دوران پنجاب سمیت بیشتر علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارشیں ہوسکتی ہیں : محکمہ موسمیات

مون سون ہوائیں بالائی علاقوں میں داخل ، تین روز کے دوران پنجاب سمیت بیشتر ...
مون سون ہوائیں بالائی علاقوں میں داخل ، تین روز کے دوران پنجاب سمیت بیشتر علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارشیں ہوسکتی ہیں : محکمہ موسمیات

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں مون سون ہوائیں داخل ہونا شروع ہو گئی ہیںاورمغربی ہواو¿ں کا نیا سلسلہ آج ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو گا۔اگلے دو سے تین روز کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر کے اکثر علاقوں میں مون سون بارشوں کا امکان ہے۔

ترجمان عمران احمد نے بتایا کہ آج اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن)، خیبرپختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن)، کشمیر (مظفرآباد، میرپور، پونچھ ڈویژن) او فاٹا (کرم، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، شمالی اور جنوبی ایجنسیاں) میں اکثر مقامات پر جبکہ ملتان، ساہیوال، ڈی جی خان، بہاولپور ڈویژن اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواو¿ں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکا ن ہے جبکہ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی ہو سکتی ہے۔

پاکستانیوں کیلئے شاندار آفر متعارف، اگر آپ بھی سستا ترین فضائی ٹکٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو یہ تفصیلات جاننے کیلئے یہاں کلک کریں‎

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگلے دو سے تین روز تک اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن)، خیبرپختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن)، کشمیر (مظفرآباد، میرپور، پونچھ ڈویژن) اور فاٹا (کرم، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، شمالی اور جنوبی ایجنسیاں) میں اکثر مقامات پر جبکہ ملتان، ساہیوال، ڈی جی خان، بہاولپور ڈویژن اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواو¿ں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش اور اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کی امید ہے۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم گوجرانوالہ، لاہور، راولپنڈی، ہزارہ ڈویژن اورکشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش پنجاب: سیالکوٹ(ائیرپورٹ 116، سٹی 85)،گوجرانوالہ 64، مری 16، راولپنڈی (چکلالہ 08، بوکرہ 02)۔کشمیر: راولاکوٹ 41،کوٹلی33، گڑھی دوپٹہ 29، مظفرآباد، 17۔ خیبر پختونخوا: ایبٹ آباد15 اور بالاکوٹ میں 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: بھکر47، نورپورتھل، دالبندین46، تربت، چلاس، سبی، ڈی آئی خان، ڈی جی خان، روہڑی اور کوہاٹ میں45 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا ۔

مزید : ماحولیات