میرے مرید مشتعل ہیں، قندیل عید پر ملتان آنے کی غلطی نہ کریں: مفتی عبدالقوی، کوئی نہیں روک سکتا: قندیل بلوچ

میرے مرید مشتعل ہیں، قندیل عید پر ملتان آنے کی غلطی نہ کریں: مفتی عبدالقوی، ...
میرے مرید مشتعل ہیں، قندیل عید پر ملتان آنے کی غلطی نہ کریں: مفتی عبدالقوی، کوئی نہیں روک سکتا: قندیل بلوچ

  


ملتان (آئی این پی) ممتاز عالم دین مفتی عبدالقوی نے کہا ہے کہ میرے مریدین مشتعل ہیں، قندیل عید پر ملتان آنے کی غلطی نہ کریں۔ قندیل بلوچ کا معاملہ اللہ کے سپردکردیا ہے۔ انکے معافی نامے کے 5 میسجز آنے پرمیں نے انہیں کھلے دل سے معاف کردیا جبکہ اداکارہ وماڈل قندیل بلوچ کا کہنا ہے کہ عید پر میں ملتان آﺅں گی، مجھے ملتان آنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

مفتی صاحب کون ہیں، ساری دنیا جانتی ہے۔ میں نے بھی مفتی صاحب کو معاف کردیا ہے۔ میں انکے معاملات سے الگ ہوکر اپنی فیلڈ میں رہنا چاہتی ہوں۔ مفتی عبدالقوی نے کہا ہے کہ ٹی وی چینلز پر بیٹھ کر میری توہین کرنے پر میرے ہزاروں مریدین قندیل بلوچ کیخلاف بہت مشتعل ہیں۔

مزید : ملتان