ناراض بیوی کو منانے کا تنازع، نوجوان نے ماں کو قتل کر ڈالا

ناراض بیوی کو منانے کا تنازع، نوجوان نے ماں کو قتل کر ڈالا
ناراض بیوی کو منانے کا تنازع، نوجوان نے ماں کو قتل کر ڈالا

  


لالیاں(ویب ڈیسک) لالیاں کے نواحی علاقہ کا نویں والا میں بدبخت بیٹے نے مکے مارکر بوڑھی ماں کو قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق لالیاں کے نواحی علاقہ کا نویں والا کا رہائشی علی لوہار اکثر اپنی بوڑھی ماں فاطمہ کو روٹھی ہوئی بیوی کو مناکر لانے کیلئے لڑائی جھگڑا کرتا رہتا تھا اور اس بار بھی مبینہ طورپر اسی وجہ سے اپنی ماں کو مکے مار مار کر ادھ موا کر دیا جو تھوڑی دیر بعد ہی جاں بحق ہو گئی۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

پولیس تھانہ لالیاں موقع پر پہنچ گئی تاہم کچھ افراد کی طرف سے معاملے کو دبا نے کیلئے اثرورسوخ کا استعمال شروع کر دیا گیا ہے۔ ایس ایچ او تھانہ لالیاں رانا عمر دراز کا کہنا تھا ہم نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال لالیاں پہنچا دیا گیا ہے ۔ پوسٹمارٹم کی رپورٹ کو دیکھ کر حتمی کارروائی کی جائے گی۔

مزید : جرم و انصاف