اداکارہ ثوبیہ خان کو اغوا کرنے کی کوشش

اداکارہ ثوبیہ خان کو اغوا کرنے کی کوشش
اداکارہ ثوبیہ خان کو اغوا کرنے کی کوشش

  


لاہور (ویب ڈیسک) ادکارہ ثوبیہ خان کو جمعرات کی شب اقبال ٹاﺅن کے علاقے میں دو گاڑیوں اور دوموٹر سائیکل سواروں نے گن پوائنٹ پر اغوا کرنے کی کوشش کی مگر ان کے ساتھ مقامی پروڈیوسر اور ان کے گن مین ہونے کی وجہ سے اغوا کی کوشش ناکام ہو گئی جس پر اداکارہ تھانہ اقبال ٹاﺅن پہنچ گئیں اور انہوں نے مقدمے کے لیے درخواست دے دی جس میں انہوں نے اپنے سابقہ دوست نوید پر الزام عائد کیا کہ اس نے انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں اور اغوا کی کوشش بھی کی ہے.

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

اگر حالات کا جائزہ لیا جائے تو معلوم ہو گا کہ ثوبیہ خان ایک متنا زعہ اداکارہ ہیں اور حال میں مبینہ طورپر دبئی میں ان کے منگیتر نے بھی خودکشیکر لی تھی جبکہ اداکارہ کے رقم کے حوالے سے کئی پروڈیوسرز سے بھی تنازعات سامنے آئے ہیں جبکہ نوید کا تعلق گوجرانوالہ سے بتایا جاتا ہے اور اداکارہ نوید کے ساتھ پانچ سال سے رہ رہی تھی اور اب اسی کے خلاف اغوا کا مقدمہ بھی درج کروادیا ہے۔

مزید : تفریح