انتہا پسندانہ پراپیگنڈا سپین میں تین پاکستانی بھائی گرفتار

انتہا پسندانہ پراپیگنڈا سپین میں تین پاکستانی بھائی گرفتار
 انتہا پسندانہ پراپیگنڈا سپین میں تین پاکستانی بھائی گرفتار

  


میڈرڈ(آئی این پی)سپین کی پولیس نے انتہا پسندانہ پراپیگنڈا کرنے کے الزام میں 3پاکستانی بھائیوں کو گرفتار کر لیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سپین کی پولیس نے انتہاپسندانہ پراپیگنڈا کرنے کے الزام میں 3پاکستانی بھائیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ان پر سوشل میڈیا نیٹ ورکس کے ذریعے انتہا پسندانہ پراپیگنڈاعام کرنے کا شبہ ظاہر کیا گیا۔ ا ن بھائیوں کی عمریں25 اور31 سال کے درمیان بتائی گئی ہیں۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ان تینوں نے سوشل میڈیا پر بہت سے اکاﺅنٹس بنا رکھے تھے ، جنہیں استعمال کرتے ہوئے وہ داعش، طالبان اور مختلف پاکستانی انتہاپسندگروپوں کی جانب سے دی گئی موت کی اجتماعی سزاﺅں کی ویڈیوزپوسٹ کیا کرتے تھے۔

مزید : بین الاقوامی