ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا نام قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی سے خارج

ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا نام قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی سے خارج
ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا نام قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی سے خارج

  


اسلام آباد (صباح نیوز) پیپلز پارٹی نے سابق سپیکر اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کے خلاف کارروائی شروع کر دی، ڈاکٹر فہمیدہ کا نام قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ سے خارج کرا دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی نے سابق سپیکر ڈاکٹر فہمیدہ کا نام قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ سے خارج کراتے ہوئے انکی جگہ نفیسہ شاہ کو شامل کرا دیا ہے ، نوٹیفکیشن کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے پارٹی کی درخواست پر قائمہ کمیٹی سے نام تبدیل کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

مزید : اسلام آباد