قاتلانہ حملے کا خدشہ ظاہر کیا تو پولیس نے ملک چھوڑنے کا مشورہ دیدیا: سلمان احمد

قاتلانہ حملے کا خدشہ ظاہر کیا تو پولیس نے ملک چھوڑنے کا مشورہ دیدیا: سلمان ...
قاتلانہ حملے کا خدشہ ظاہر کیا تو پولیس نے ملک چھوڑنے کا مشورہ دیدیا: سلمان احمد

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سیکیورٹی اداروں کی جانب سے معروف گلوکار سلمان احمد پر حملہ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے اور جب وہ شکایت لے کر پولیس کے پاس گئے تو انہوں نے کوئی سیکیورٹی دینے کے بجائے ملک چھوڑنے کا ہی مشورہ دیدیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ پولیس کی جانب سے سلمان احمد کو دہشتگرد حملے سے مطلع بھی کردیا گیا ہے اور سلمان احمد نے اس بے باضابطہ تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سیکیورٹی اداروں نے انہیں مطلع کیا ہے کہ ان پر دہشت گرد حملے ہوسکتے ہیں لہذا وہ محتاط رہیں تاہم کراچی پولیس نے مجھے سیکیورٹی دینے کی بجائے ملک چھوڑنے کا مشورہ دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ دنیا بھر میں پولیو مہم کے حوالے سے کام کررہے ہیں جس پر سیکیورٹی اداروں کو خدشہ ہے کہ انہیں ہدف بنایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ انہیں وزارت داخلہ کی طرف سے پولیس اہلکار اور گارڈ رکھنے کی پیشکش بھی ہوئی تھی جس پر انہوں نے انکار کردیا ہے تاہم وہ دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیوں سے خوفزدہ نہیں ہوں گے اور پولیو کے خلاف مہم کو جاری رکھیں گے۔

مزید : تفریح