کورنگی میں ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے دکاندار زخمی ہو گیا ، مشتعل افراد نے ملزمان پر تیل چھڑک دیا ، تینوں ہسپتال منتقل

کورنگی میں ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے دکاندار زخمی ہو گیا ، مشتعل افراد نے ملزمان ...
کورنگی میں ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے دکاندار زخمی ہو گیا ، مشتعل افراد نے ملزمان پر تیل چھڑک دیا ، تینوں ہسپتال منتقل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کورنگی تین نمبر پر ڈاکووں کی فائرنگ سے دکان دار زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی تین نمبر پر ڈاکوﺅں نے لوٹ مار کے دوران فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر دکان دار زخمی ہو گیا، واقعہ کے بعد مشتعل شہریوں نے دونوں ڈاکووں کو تشدد کے بعد پیٹرول ڈال کر جلا دیاتاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کردونوں ڈاکووں کو فوری ہسپتال منتقل کردیا جہاں انکی طبی امداد جاری ہے۔

پاکستانیوں کیلئے شاندار آفر متعارف، اگر آپ بھی سستا ترین فضائی ٹکٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو یہ تفصیلات جاننے کیلئے یہاں کلک کریں‎

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے کورنگی تین نمبر پر واقع مارکیٹ میں لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر ڈاکووں کی فائرنگ سے شہری زخمی ہوگیا۔ بازار میں موجود دیگر شہریوں نے دونوں ڈاکوں کو پکڑ کرشدید تشدد کا نشانہ بنایا، جبکہ مشتعل افراد نے تشدد کے بعد دونوں ڈاکووں پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔ ڈاکووں کی شناخت عبد الرحمان اور شہزاد کے ناموں سے ہوئی ہے۔

مزید :

کراچی -