احمد شہزاد کی امجد صابری کے اہل خانہ سے تعزیت، بچوں کی خوشی کیلئے آتا جاتا رہوں گا: کرکٹر
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کرکٹر احمد شہزاد آج کراچی کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے پہلے تھیلیسیمیا کے مریض ایک بچے کے علاج کی ذمہ داری اٹھائی جس کے بعد وہ قوال و نعت خواں امجد صابری کے گھر گئے اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت کیا۔ اس موقع پر احمد شہزاد نے مقتول امجد صابری کے بچوں کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلی ۔ کرکٹر احمد شہزاد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امجد صابری نے قوالی کے فروغت کیلئے بہت کام کیا ہے وہ بہت بڑا نام تھے اگر میرے آنے سے امجد صابری کے بچوں کو تھوڑی سی بھی خوشی ہوئی ہے تو میں آتا رہوں گا۔احمد شہزاد نے امجد صابری کے بچوں کے ہمراہ تصاویر بھی بنوائیں اور ایک تصویر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی امجد صابری کے بیٹے محب سے دوستی ہوگئی ہے اور محب بھی اپنے والد کی طرح کرکٹر بننا چاہتا ہے۔