اگست میں پاکستان کو ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت ملے گی : شہریار خان

اگست میں پاکستان کو ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت ملے گی : شہریار خان
اگست میں پاکستان کو ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت ملے گی : شہریار خان

  


لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا ہے کہ آئی سی سی کے اجلاس میں اگست میں پاکستان کو ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

لندن میں آئی سی سی میٹنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار خان کا کہنا تھا کہ تیسرے ملک میں جا کر کھیلنے سے بھاری نقصان ہورہا ہے اس لیے پی سی بی نے کرکٹ نہ ہونے پر خصوصی فنڈ کی درخواست کی ہے جس پر آئی سی سی نے خصوصی فنڈز دینے پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔

شہریار خان کا کہنا تھا کہ بگ تھری کا معاملہ ختم کرنے کیلئے ورکنگ گروپ کی تشکیل ہوئی ہے آئی سی سی کی پاکستان ٹاسک فورس معاملات میں مددد کرے گی۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے نو منتخب صدر انوراگ ٹھاکر سے ملاقات مفید رہی ہے جس میں پاک بھارت کرکٹ کی بحالی کے حوالے سے کافی غور و خوض کیا گیا ہے۔

مزید : کھیل