سیاسی میدان میں جو بھی ہو گا عید کے بعد ہوگا،تحریک انصاف
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کا کہنا ہے کہ سیاسی میدان میں جو کچھ بھی ہو گا اب عید کے بعد ہو گاجبکہ پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کہتے ہیں کہ عید کے بعدہونے والے احتجاج کی قیادت عمران خان کریںگے،انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی میں آپسی اختلافات ختم کردیئے گئے ہیں۔
دوسری جانب تحریک انصاف کےترجمان کا کہنا ہے کہ چیئرمین کراچی سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں آج بنی گالہ میں آرام کریں گے۔انہوں نے کہا پی ٹی آئی کی قیادت نے اپنی تمام توجہ عید کی تیاریوں پر مرکوز کردی اب جو بھی ہو گا وہ عید کے بعد ہو گا۔