ضلع نوشکی میں حساس اداروں کی کارروائی، کالعدم تنظیم سے تعلق کے الزام میں تین مبینہ شرپسند گرفتار
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے ضلع نوشکی میں حساس اداروں کی کارروائی کالعدم تنظیم سے تعلق کے الزام میں تین مبینہ شرپسند گرفتار کر لئے گئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق نوشکی میں حساس ادروں نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبہ میں تین مبینہ شرپسندوں کو گرفتار کر لیا ملزمان کوئٹہ کے علاقے عالمو چوک پر ہونے والے سائیکل بم دھماکے میں ملوث بتائے جاتے ہیں جنھیں تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔