ریسٹورنٹ پر دہشت گرد حملہ، بنگلہ دیش حکومت کا 2 روزہ سوگ کا اعلان

ریسٹورنٹ پر دہشت گرد حملہ، بنگلہ دیش حکومت کا 2 روزہ سوگ کا اعلان
ریسٹورنٹ پر دہشت گرد حملہ، بنگلہ دیش حکومت کا 2 روزہ سوگ کا اعلان

  


ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلہ دیش کی حکومت نے ریسٹورنٹ حملے پر 2 روزہ سوگ کا اعلان کر دیا ہے۔ بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کا کہنا ہے کہ مذہب کے نام پر قتل و غارت بند کی جائے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بنگلہ دیش حکومت نے ریسٹورنٹ پر دہشت گردوں کے حملے کے خلاف 2 روزہ سوگ کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کا کہنا ہے کہ اسلام امن کا مذہب ہے، اس کے نام پر کی جانے والی قتل و غارت بند کی جائے۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں ریسٹورنٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں 22 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

مزید : بین الاقوامی