فیصل آباد کا نوجوان جس نے انٹرنیٹ پر ایسا کام ڈھونڈ لیا کہ اس کے ذریعے نہ صرف اپنی شادی کا خرچ ادا کیا بلکہ گھر بھی بنا ڈالا، وہ کہانی جو ہر پاکستانی نوجوان کو ضرور پڑھنی چاہیے

فیصل آباد کا نوجوان جس نے انٹرنیٹ پر ایسا کام ڈھونڈ لیا کہ اس کے ذریعے نہ صرف ...
فیصل آباد کا نوجوان جس نے انٹرنیٹ پر ایسا کام ڈھونڈ لیا کہ اس کے ذریعے نہ صرف اپنی شادی کا خرچ ادا کیا بلکہ گھر بھی بنا ڈالا، وہ کہانی جو ہر پاکستانی نوجوان کو ضرور پڑھنی چاہیے

  


فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ہم اکثر ایسے لوگوں کے متعلق پڑھتے ہیں جنہوں نے پارٹ ٹائم کوئی آن لائن نوکری کی ۔ یہ لوگ کچھ اضافی رقم کمانے کے لیے اعزازی نوکری تلاش کرتے ہیں تاکہ اپنے روزمرہ کے اخراجات اٹھا سکیں۔فیصل آباد کا بوبی بھی ایسے ہی لوگوں میں سے ایک ہے جو پیشے کے اعتبار سے ایک گرافک ڈیزائنر ہے۔ اس نے اضافی آمدنی کے لیے کام شروع کیا اور پھر اس قدر آن لائن کمائی کی کہ نہ صرف اپنی شادی کے اخراجات خود اٹھائے بلکہ اپنا گھر بھی بنا لیا۔ ویب سائٹ پروپاکستانی کی رپورٹ کے مطابق بوبی نے انٹرنیٹ پر ایک شخص کی کہانی پڑھی جس نے امریکی ویب سائٹ Fiverrپر اشیاءفروخت کرکے اتنی رقم کمائی کی اس نے اپنا گھر بنا لیا۔ اس کہانی نے بوبی کا ذہن تبدیل کر دیا اور اس نے آن لائن کمائی سے اپنا ذاتی گھر بنانے کا فیصلہ کر لیا۔

وہ پاکستانی نوجوان جس سے مل کر فیس بک کے بانی بھی حیران ہوگئے، تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے کیونکہ۔۔۔

رپورٹ کے مطابق بوبی نے بھی Fiverrپر اپنا اکاﺅنٹ بنایا اور وہاں اپنی خدمات لوگوں کے لیے پیش کر دیں۔ اس نے اکاﺅنٹ میں اپنے کام کے متعلق تفصیل کے ساتھ بیان کیا اور اپنے کام کے کچھ نمونے بھی اپ لوڈ کر دیئے۔ ایک ہفتے کے اندر بوبی کو کام مل گیا۔ اس ایک مہینے کے اندر اس نے اپنے کام کے 70پیس(Piece)فروخت کیے۔ اس کا کام اس قدر معیاری تھا کہ اس کے گاہک دیگر لوگوں کو اس کے پاس کام کے لیے بھیجنے لگے جس سے اس کے کام کا حجم روز بروز بڑھتا گیا۔ کچھ ہی عرصہ بعد بوبی ٹاپ ریٹڈ سیلر(Top Rated Seller)بن گیا۔ یہ وہ ایوارڈ ہے جو ویب سائٹ اپنے ان صارفین کو دیتی ہے جن سے ان کے گاہک مطمئن ہوتے ہیں۔

جب اس نے کام شروع کیا تھا تو جو آمدنی ہوتی تھی وہ اس سے اپنے قرض چکاتا رہا۔قرض اترنے کے بعد اس نے شادی کی اور اس کے تمام اخراجات خود ہی اپنی آن لائن کمائی سے برداشت کیے۔ اور ابھی اسے Fiverrپر کام کرتے ہوئے ساڑھے تین سال ہی ہوئے تھے کہ اس نے اپنا گھر بھی خرید لیا۔ اب وہ اپنے اس گھر میں اپنی بیوی اور بیٹی کے ساتھ پر مسرت زندگی گزار رہا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس