مستونگ میں 1گھنٹے کے دوران فائرنگ کے2واقعات،پولیس اورلیویز اہلکار جاں بحق
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک )بلوچستان کے شہر مستونگ میں ایک گھنٹے کے دوران نا معلوم افراد نے مختلف وارداتوں میں دو اہلکاروں کو جاں بحق کر دیا ۔میڈ یا روپورٹس کے مطابق مستونگ کے علاقے کلی شیخ خان میں نا معلوم افراد نے پولیس اہلکار پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں اہلکار جاں بحق ہو گیا ۔ادھر مرکزی بازار میں نا معلوم افراد نے فائرنگ کر کے لیوئز اہلکار کو جاں بحق کردیا ۔
واضح رہے کہ گزشتہ پانچ دنوں میں نا معلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کے واقعات میں اب تک قانون نافذ کرنےوالے اداروں کے 10اہلکار جاں بحق ہو گئے ہیں ۔بلوچستان میں دہشت گردی کی اس تازہ لہر پر وزیر اعظم نے اظہار افسوس کیا تھا اور ایسے واقعات میں ملوث عناصر کو جلد سے جلد کیفرکردار تک پہنچانے کی ہدایت بھی کی تھی جبکہ صوبائی حکومت نے بھی اس صورتحال پر اجلاس طلب کر کے صوبے میں سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا تھا لیکن ابھی تک سیکیورٹی فورسز پر حملوں کی وارداتوں پر قابو نہیں پا یا جا سکا ۔