وہ 7 کام جو کوئی مرد کرے تو اس کی اہلیہ بے حد خوش ہوجاتی ہے

وہ 7 کام جو کوئی مرد کرے تو اس کی اہلیہ بے حد خوش ہوجاتی ہے
وہ 7 کام جو کوئی مرد کرے تو اس کی اہلیہ بے حد خوش ہوجاتی ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوزڈیسک) اگر آپ کامیاب شادی شدہ زندگی کے خواہشمند ہیں تو ذیل میں بتائے گئے7کام ضرور کریں کہ اس کی وجہ سے بیوی بہت خوش ہوگی اور آپ کی شادی کامیاب رہے گی۔
اپنے آپکو قابل بھروسہ ثابت کریں
آپ لاکھ کہیںکہ آپ کو اس سے پیار ہے لیکن سب سے اہم بات یہ ہے کہ آپ کو یہ ثابت کرنا ہوگا کہ آپ قابل بھروسہ شوہر ہیں۔اگر آپ یہ کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے تو زندگی آسان ہوجائے گی۔
اسے ہر چیز پر ترجیح دیں
تمام بیویوں کی خواہش ہوتی ہے کہ انکے شوہر انہیں اہمیت دیں۔اگر آپ کو کوئی ضروری کان نہ بھی ہوتو تب بھی صورتحال اس طرح کی بنائیں کہ اسے احساس ہوکہ آپ نے اسے ہر چیز پر ترجیح دی ہے۔
اس کی سہیلی سے اچھا سلوک کریں
بیویاں اپنی سہیلی کے معاملے میں بہت حساس ہوتی ہیں لہذا ان کی دوستوں کوعزت دیں۔
اس کے والدین کااچھے الفاظ میں ذکر کریں
اکثر رشتے صرف اس وجہ سے خراب ہوتے ہیںکہ میاں یا بیوی اپنے سسرال کا ذکر اچھے الفاظ میں نہیں کرتے۔اگر آپ اپنی بیوی کے والدین کو اچھے الفاظ سے پکارئیںگے تو وہ بھی آپکے وادلین کی عزت کرے گی۔
اس کے کریئر کو سنجیدگی سے لیں
کبھی بھی بیوی کویہ نہ کہیں کہ وہ کچھ نہیں کرسکتی بلکہ اس کے کریئر میں دلچسپی لیں،یہ بات اسے اچھی لگے گی۔
اناپرستی ترک کردیں
کبھی بھی اپنے انا کے خول میں بند نہ ہوں بلکہ لڑائی کے بعد صلح کرنے میں پہل کریں۔یہ بات لڑکیوں کوبہت اچھی لگتی ہے۔
چھوٹی باتوں کے بارے میں پوچھیں
اپنی بیوی سے چھوٹی چھوٹی باتوں کے بارے میں دلچسپی سے پوچھیں کہ اس طرح اسے محسوس ہوگا کہ آپکو اس میں بہت دلچسپی ہے اور آپ اس کی ہر بات کو اہمیت دیتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -