کیلے کے ذریعے جلد پر نکلنے والے دانوں سے فوری نجات حاصل کرنے کا طریقہ

کیلے کے ذریعے جلد پر نکلنے والے دانوں سے فوری نجات حاصل کرنے کا طریقہ
کیلے کے ذریعے جلد پر نکلنے والے دانوں سے فوری نجات حاصل کرنے کا طریقہ

  


لاس اینجلس (نیوزڈیسک) اگر آپ چہرے پر بننے والے کیل مہاسوں کی وجہ سے پریشان ہیں اور وقت کی کمی کی وجہ سے یہ پریشانی دوگنی ہوگئی ہے تو پریشان مت ہوں بلکہ کیلے کے ذریعے ان سے فوری نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔

لاس اینجلس سے تعلق رکھنے والی ایک بیوٹی بلاگر حبیبہ نے ایک ویڈیومیں بتایا ہے کہ کس طرح کیلے کے چھلکے سے مہاسوں سے نجات حاصل کرنے کے ساتھ چہرے کو تروتازہ رکھا جاسکتا ہے۔اس کاکہنا ہے کہ آپ کو ایسا کیلا لینا ہے جس کا چھلکا بہت زیادہ خراب نہ ہوا ہو،ایسا کیلا جس کا چھلکا پیلا ہواور اس پر کچھ سیاہ دھبے ہوں بہت ہی زیادہ فائدہ مند ہوگا۔اب آپ کو یہ کیلا چھیل کر اس کے سفید حصے کو کیل مہاسوں سے متاثرہ حصہ پر رگڑنا ہے۔اب اس چھلکے کو چہرے پر دوگھنٹے کے لئے چھوڑ دیں، کچھ دیر میں یہ سیاہ بھی ہوجائے گا،اب سیاہ چھلکے کو ایک بار متاثرہ جگہ پر ملیں۔اس کے پانی کو ساری رات اسی طرح رہنے دیں اور اگلی صبح تک پانی سے دور رہیں۔حبیبہ کاکہنا ہے کہ یہ اس قدر مفید عمل ہے کہ جب اس نے خود یہ کیا تو وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئی کہ چند گھنٹوں میں کیل ٹھیک ہونے کے ساتھ سوزش بھی کم ہوگئی،اگلی صبح یہ مہاسے ختم ہوچکے تھے۔اس کا کہنا ہے کہ اگر آپ یہ عمل مستقل بنیادوں پر کرتے رہیں تو آپ کا چہرہ شاداب اور تروتازہ ہوجائے گا۔

مزید : تعلیم و صحت