پیپلز پارٹی اپنا موقف رکھتی ہے، چاہتے ہیں کہ پانامہ لیکس کے معاملے پر تمام جماعتیں متحد ہوں: قمرالزمان کائرہ

پیپلز پارٹی اپنا موقف رکھتی ہے، چاہتے ہیں کہ پانامہ لیکس کے معاملے پر تمام ...
پیپلز پارٹی اپنا موقف رکھتی ہے، چاہتے ہیں کہ پانامہ لیکس کے معاملے پر تمام جماعتیں متحد ہوں: قمرالزمان کائرہ

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماءقمرالزمان کائرہ نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس پر تمام جماعتوں کے ساتھ چلنا چاہتے ہیں۔ پیپلز پارٹی اپنا ایک الگ موقف رکھتی ہیں لیکن کوشش کر رہی ہے کہ پانامہ لیکس کے معاملے پر تمام جماعتیں متحد ہوں۔ ہمارے پاس ایک فورم عدلیہ کا ہے اور ہم ان فورمز پر جائیں گے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

پریس کانفرنس کرتے ہوئے قمرالزمان کائرہ نے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں تلخیاں ہوتی ہیں اور انہیں دور بھی کیا جاتا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف بیماری کی وجہ سے مجبوری میں بیرون ملک گئے ہیں اور ہماری دعا ہے کہ اللہ انہیں صحت دیے اور وہ جلد وطن واپس آئیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ایک ماہ سے ملک سے باہر ہیں اور حکومت ایسے ہی چل رہی ہے ، وزیراعظم نواز شریف جلد شاپنگ کے مرحلے سے باہر آ جائیں گے۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

قمرالزمان کائرہ نے کہا کہ لوڈشیڈنگ پورے ملک میں مسلط ہو گئی ہے اور خاص طور پر دیہی علاقوں میں صورتحال زیادہ ابتر ہے۔ بڑے بڑے اعلانا سے قوم کو مطمئن نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ توقع ہے کہ الیکشن کمیشن جلد مکمل ہو جائے گا۔

مزید : قومی /اہم خبریں