دربار پر جانے پر اس خاتون کے شوہر نے اسے طلاق دے دی، اس پر بیگم عدالت پہنچ گئی لیکن صلح کیلئے نہیں بلکہ ایسا کام کردیا کہ جان کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

دربار پر جانے پر اس خاتون کے شوہر نے اسے طلاق دے دی، اس پر بیگم عدالت پہنچ گئی ...
دربار پر جانے پر اس خاتون کے شوہر نے اسے طلاق دے دی، اس پر بیگم عدالت پہنچ گئی لیکن صلح کیلئے نہیں بلکہ ایسا کام کردیا کہ جان کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

  


نئی دلی (نیوز ڈیسک) برصغیر پاک و ہند میں درباروں کو مرجع خلائق سمجھا جاتا ہے اور مردوں کے ساتھ خواتین کی بڑی تعداد بھی ان کا رخ کرتی ہے، لیکن ایک بھارتی خاتون کو خاوند کی اجازت کے بغیر دربار پر جانا بہت مہنگا پڑگیا۔ اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق شبانہ پٹھان نامی خاتون اپنے خاوند محسن کو بتائے بغیر ہمسایوں کے ساتھ احمد آباد شہر میں ایک درگاہ پر چلی گئی۔ اپنے لئے اچھے مستقبل اور خوشیوں کی دعائیں کرکے جب یہ واپس آئی تو گھر کے اندر قدم رکھتے ہی شوہر نے اس طلاق دے دی۔ خاتون کا شوہر اس بات پر سخت مشتعل تھا کہ وہ اسے بتائے بغیر ہمسایوں کے ساتھ درگاہ پر چلی گئی تھی۔

موت کے بعد جسم میں کیا جینیاتی تبدیلی آتی ہے؟ جدید تحقیق میں ایسا انکشاف منظر عام پر آگیا کہ سائنسدان بھی دنگ رہ گئے، جان کر آپ کا بھی ایمان تازہ ہوجائے گا

یوں اچانک زبانی طلاق ملنے پر خاتون خاوند سے بھی بڑھ کر مشتعل ہوگئی اور عدالت میں جا کر مطالبہ کر دیا کہ اس کے شوہر کو حکم دیا جائے کہ وہ طلاق تحریری طور پر دے، اور نان و نفقہ کی ادائیگی بھی کرے۔ عدالت نے خاتون کی درخواست قبول کرتے ہوئے شوہر کو حکم دے دیا کہ وہ خاتون کو ماہانہ 13 ہزار بھارتی روپے اخراجات کی مد میں ادا کرے، جبکہ اسے تحریری طلاق نامہ لکھنے کا حکم بھی دیا گیا۔ عدالت کے حکم پر شوہر نے بلآخر تحریری طلاق نامے پر دستخط کردئیے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس